کرس گیل نے مقدمہ جیتنے کی اپنی سچی کہانی سنانے کیلئے’’بولی‘‘ لگادی
کورٹ میں پیش ہونے والی روداد اور آسٹریلیا میں پس پردہ پیش آنے والے واقعات کا احوال بھی بتاﺅں گا، کرس گیل
ویسٹ انڈین اسٹار کرکٹر کرس گیل نے آسٹریلوی میڈیا گروپ کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ جیتنے کی اپنی سچی کہانی سنانے کے لئے''بولی'' لگادی ہے جس کی ابتدائی قیمت 3 لاکھ امریکی ڈالر سے شروع ہوگی۔
سوشل میڈیا پر کرس گیل نے لکھا کہ میں مقدمہ جیتنے کی کامیاب کہانی سنانے میں دلچسپی رکھتا ہوں، یہ ایک گھنٹے دوانیہ کا خصوصی انٹرویو بھی ہوسکتا ہے بصورت دیگر اس کے لئے آپ کو میری آئندہ کتاب کے آنے کا انتظار کرنا ہوگا۔
کرس گیل نے مزید لکھا کہ میں کورٹ میں پیش ہونے والی روداد اور آسٹریلیا میں پس پردہ پیش آنے والے واقعات کا احوال بھی بتاﺅں گا، مقامی میڈیا نے مجھے کس طرح قربانی کا بکرا بناکر استعمال کیا، میں عدالت کے باہر سب کچھ دنیا کو بتانا چاہتا ہوں۔