ایشز سیریز میں بین اسٹوکس کی جگہ اینڈرسن انگلش ٹیم کے نائب کپتان مقرر
بین اسٹوکس کو گزشتہ دنوں انگلینڈ میں شراب خانے کے باہر پیش آنے والے جھگڑے کی وجہ سے آسٹریلیا نہیں بھیجا جا سکا
ANTALYA, TURKEY:
ایڈیلیڈ انگلینڈ کے ریکارڈ ساز بولر جیمز اینڈرسن کو بین اسٹوکس کی جگہ ایشز سیریز کیلیے ٹیم کا نائب کپتان مقرر کردیا گیا۔
آل رائونڈر اسٹوکس کو گزشتہ دنوں انگلینڈ میں شراب خانے کے باہر پیش آنے والے جھگڑے کی وجہ سے آسٹریلیا نہیں بھیجا جا سکا تاہم 35 سالہ اینڈرسن کو آسٹریلیا سے سیریز میں کپتان جوئے روٹ کا معاون بنایاگیا ہے جب کہ اس عہدے پر انھیں ساتھی پیسر اسٹورٹ براڈ اور سابق کپتان الیسٹرکک پر ترجیح دی گئی۔
اس سے قبل انگلش کوچ ٹریور بیلس کہہ چکے تھے کہ وہ بین اسٹوکس کے بغیر ایشز سیریز کی پلاننگ کررہے ہیں، دوسری جانب انجرڈ ہوکر وطن واپس جانے والے پیسر اسٹیون فن کی جگہ سرے کے آل رائونڈر ٹام کیورن آسٹریلیا پہنچ گئے جب کہ معین علی بھی سائیڈ اسٹرین سے بتدریج بہتری حاصل کررہے ہیں۔