سمندری حدود کی خلاف ورزی پر 55 بھارتی ماہی گیر گرفتار

بھارتی فورس نے سر کریک کے قریب تین پاکستانی ماہی گیروں کو اغوا کرکے ان کی کشتیوں پر بھی قبضہ کرلیا

بھارتی فورس نے سر کریک کے قریب تین پاکستانی ماہی گیروں کو اغوا کرلیا۔ فوٹو: فائل

پاکستان کی سمندری حدود کی خلاف ورزی کرنے پر 55 بھارتی ماہی گیروں کو گرفتار کرلیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی نے سمندر میں کارروائیاں کرتے ہوئے 4 روز کے دوران 55 بھارتی ماہی گیروں کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی کے مطابق بھارتی ماہی گیروں کو کھلے سمندر میں حدود کی خلاف ورزی پر گرفتار کیا گیا اور ان کی 9 لانچیں بھی قبضے میں لے لی گئیں ہیں۔


دوسری جانب بھارتی سیکیورٹی فورس نے پاکستانی سمندری حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے تین پاکستانی ماہی گیروں کو اغوا کرلیا اور ان کی کشتیاں بھی ہمراہ لے گئے۔ بھارتی فورسز نے زیرو پوائنٹ کے قریب مقامی گاؤں کے رہائشی رجب ملاح، لونگ ملاح اور نیاز ملاح نامی ماہی گیروں کو سر کریک کے قریب ڈھورو کے مقام سےاغوا کیا اور اپنےساتھ لے گئے۔

 
Load Next Story