ماہ نوربلوچ اور ماتیرا کے درمیان آئٹم سانگ کے لیے مقابلہ

فلم کی عکسبندی مکمل، پروموشن کے لیے تیار آئٹم سانگ کی شوٹنگ باقی ہے، ہمایوں سعید

فلم کی عکسبندی مکمل، پروموشن کے لیے تیار آئٹم سانگ کی شوٹنگ باقی ہے، ہمایوں سعید فوٹو: فائل

ٹی وی کے معروف اداکارو پروڈیوسر ہمایوں سعید کی فلم کے آئٹم سانگ کے لیے اداکارہ ماہ نوربلوچ اورماتیرا کے درمیان کراچی میں مقابلہ شروع ہوگا۔

آئٹم سانگ کے ڈائریکٹر ثاقب ملک ہیں جب کہ اس گیت کو عکسبندی کرنے کے لیے کراچی میں ایک خوبصورت سیٹ ڈیزائن کیا گیا ہے۔ آئٹم سانگ کے لیے ماتیرا اورماہ نوربلوچ گزشتہ کئی روز سے ریہرسلز میں مصروف تھیں۔ اس حوالے سے ہمایوں سعید نے ''ایکسپریس'' کو بتایا کہ فلم کی تمام ترعکسبندی مکمل کی جاچکی ہے اور اب فلم کی پروموشن کے لیے تیار کیے گئے آئٹم سانگ کی شوٹنگ باقی ہے جس کو کراچی میں شوٹ کیا جائے گا۔ اس آئٹم سانگ میں بہترین اداکارہ ماہ نوربلوچ اورماتیرا کے درمیان کا رقص کا کانٹے دار مقابلہ فلم بینوں کو دیکھنے کو ملے گا۔




انھوں نے کہا کہ میں نے بین الاقوامی معیارکو مدنظررکھتے ہوئے فلم بنائی ہے جس کوایک انٹرنیشنل ڈسٹری بیوٹر کمپنی کے پلیٹ فارم سے پاکستان کے علاوہ بھارت اور دنیا کے بیشتر ممالک میں بیک وقت نمائش کے لیے پیش کیاجائے گا۔ انھوں نے کہا کہ میں جلد ہی فلم کی تشہیری مہم شروع کرنے والا ہوں اورمجھے امید ہے کہ فلم کو اپریل کے آخر میں نمائش کے لیے پیش کردیا جائے گا۔ واضح رہے کہ فلم کی کاسٹ میں ہمایوں سعید کے علاوہ سیمی راحیل، نعمان حبیب، فرحانہ مقصود اور شفقت چیمہ سمیت دیگرشامل ہیں۔
Load Next Story