چوتھی جماعت کے طالبعلم سمیت 3 افراد کی خودکشی

کمسن دانش سوتیلی ماں کے رویے سے تنگ، ارشد وٹو سابقہ بیوی کے انتقال پر غمزدہ تھا

کمسن دانش سوتیلی ماں کے رویے سے تنگ، ارشد وٹو سابقہ بیوی کے انتقال پر غمزدہ تھا

چوتھی جماعت کے طالبعلم سمیت 3 افراد نے خودکشی کرلی۔ تفصیلات کے مطابق ساہیوال کے نواحی چک 15 ٹکڑا کے محمد شریف کی بیوی روٹھ کر میکے چلی گئی تھی جس کے بعد محمد شریف نے رخسانہ کوثر سے دوسری شادی کر لی۔

محمد شریف کھیتوں میں کام کرنے کیلیے گیا ہوا تھا کہ جب وہ گھر آیا تو اسکے بیٹے، چوتھی جماعت کے طالبعلم دانش کے گلے میں پھندا تھا اور ایک چارپائی کے ساتھ مردہ حالت میں لٹکا پایا گیا۔ متوفی کے باپ محمد شریف نے بچے کی موت کو خودکشی قرار دیا ہے جبکہ متوفی کی ماں نے محمد شریف کی دوسری بیوی پر بچے کو قتل کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔ صدر گوگیرہ سے نمائندہ ایکسپریس کے مطابق محمد ارشد وٹو کی شادی چارسال قبل رانی بی بی سے ہوئی، ایک سال قبل طلاق ہوگئی تھی۔


کچھ عرصہ قبل محمد ارشد کا اپنی سابقہ بیوی سے فون پر دوبارہ رابطہ بحال ہوا تو ان دونوں نے باہمی رضامندی سے دوبارہ گھر بسانے کا فیصلہ کرلیا، رانی بی بی کے بھائی اس بات کے سخت خلاف تھے جبکہ رانی بی بی اس بات پر بضد رہی۔

بتایا جاتا ہے کہ اسی بات سے مشتعل ہوکرپانچ روز قبل رانی بی بی کو اس کے بھائیوں نے قتل کردیا تھا جس سے دلبرداشتہ ہوکر محمد ارشد نے گزشتہ روز خود کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کرلیا۔ ہڑپہ سے نمائندہ ایکسپریس کے مطابق عبدالحفیظ کا بیٹا محمد نعیم نے تعلیم ادھوری تعلیم چھوڑ دی تھی جس پر اسکے گھر والے اسے کام کاج میں لگاتے اور ڈانٹ ڈپٹ کرتے تھے جس پر دل برداشتہ ہو کر محمد نعیم نے گھر میں پڑی زہریلی سپرے پی کر خودکشی کرلی۔
Load Next Story