کنری آگ سے جھلسی ہوئی خاتون دم توڑ گئی

متوفیہ 2بچوں کی ماں تھی، جلتے کوئلوں پر تیل ڈالنے کے بعد شدید زخمی ہوگئی تھی

ٹائون میں رہائش پذیر 2 بچوں کی ماں 28 سالہ بشریٰ زوجہ محمد کاشف آرائیں اتفاقی طور پر لگنے والی آگ سے جھلس کر شدید زخمی ہوگئی تھی فوٹو: فائل

کنری میں آگ سے جھلسنے سے والی شادی شدہ خاتون دم توڑ گئی۔


تفصیلات کے مطابق ٹائون میں رہائش پذیر 2 بچوں کی ماں 28 سالہ بشریٰ زوجہ محمد کاشف آرائیں اتفاقی طور پر لگنے والی آگ سے جھلس کر شدید زخمی ہوگئی تھی جس کو علاج کے لیے کراچی لے جایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔

اس کے گھر میں جلتے ہوئے کوئلوں پر مٹی کا تیل ڈالنے سے آگ بھڑک اٹھی تھی جس نے خاتون کے کپڑوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا،آگ سے اس کا 70 فی صد جسم جھلس گیا تھا۔
Load Next Story