بنوں میں فورسز کے قافلے پر بم حملے میں 3 اہلکاروں سمیت 5 زخمی
شمالی وزیرستان سے بنوں آنے والے قافلے کو ریموٹ کنٹرول بم سے نشانہ بنایا گیا، سیکیورٹی ذرائع
نورل کے علاقے میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر بم حملے میں 3 اہلکاروں سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق بنوں کے علاقے نورل میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے کے قریب ہونے والے دھماکے میں 3 اہلکاروں سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز کا قافلہ شمالی وزیرستان سے بنوں آرہا تھا کہ نورل میں اسے ریموٹ کنٹرول بم سے نشانہ بنایا گیا۔ حملے میں 3 سیکیورٹی اہلکاراور 2 عام شہری زخمی ہوگئے۔ بم سڑک کنارے کھڑی ایک موٹرسائیکل میں نصب تھا اور قافلے کے قریب آتے ہی دھماکا کردیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: بنوں میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر ریموٹ کنٹرول بم حملہ،20 اہلکار جاں بحق
دھماکے کی اطلاع ملتے ہی فورسز اور امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پہنچیں۔ زخمیوں کو سی ایم ایچ بنوں منتقل کردیا گیا ہے جن میں سے 3 کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے اور جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔