ملک کی ترقی میں رخنہ ڈالنے والوں کو عوام مسترد کر چکے ہیں شہباز شریف
عوام کی خدمت اور ملک کی ترقی و خوشحالی کا مشن جاری رہے گا، وزیراعلیٰ پنجاب
وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ملک کی ترقی اور خوشحالی کے سفر میں رخنہ ڈالنے والوں کو عوام بری طرح مسترد کر چکے ہیں۔
لاہور میں لارڈ نذیر احمد سے ملاقات میں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت عبادت سمجھ کر عوام کی بے لوث خدمت کر رہی ہے، حکومت کی ٹھوس پالیسیوں کے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں جب کہ ملک کی ترقی و خوشحالی کے سفر میں رخنہ ڈالنے والوں کو عوام بری طرح مسترد کر چکے ہیں۔
شہباز شریف نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) عوامی خدمت کی سیاست پر یقین رکھتی ہے، آئندہ نسلوں کو جھوٹ اورالزام تراشی سے پاک، خوشحال و ترقی یافتہ پاکستان دیں گے، عوام کی خدمت اور ملک کی ترقی و خوشحالی کا مشن جاری رہے گا جب کہ 2017 کا پاکستان ماضی کے مقابلے میں پرامن، محفوظ، روشن اورخوشحال ہے۔
اس موقع پر لارڈ نذیر احمد کا کہنا تھا کہ صوبے کے عوام کی خوشحالی کے لیے آپ نے انقلابی اقدامات کیے ہیں، آپ نے اپنی محنت کے ذریعے عوامی خدمت کے نئے کلچر کو فروغ دیا ہے جب کہ آپ کے شاندار اقدامات کے باعث صوبہ پنجاب کئی شعبوں میں نمایاں ترقی کررہا ہے۔