رئیل میڈرڈ نے مانچسٹر یونائیٹڈ کو چیمپئنز ٹرافی سے باہر کردیا
رونالڈو کا اپنے سابق کلب کیخلاف فیصلہ کن گول، ٹائٹل جیتنے کا امکان روشن
کرسٹیانو رونالڈو کے فیصلہ کن گول نے مانچسٹر یونائیٹڈ کو چیمپئنز لیگ سے باہر کردیا۔
متنازع طور پر گیم میں واپس آنیوالی میڈرڈ کی ٹیم 2-1 سے کامیابی حاصل کرکے لیگ کے کوارٹر فائنلز میں پہنچ گئی ہے۔ ایک سنسنی خیز مقابلے میں نانی نے میچ کے 48 ویں منٹ میں سرجیو راموس پر دباؤ ڈال کر اسے اپنے ہی گول میں گیند پھینکے پر یونائیٹڈ کو 2-1 اگریگیٹ سے پری کوارٹر فائنل میں پہنچا دیا۔ پرتگال ونگر کو بعد میں الویرو اربیلووا پر فاؤل کی وجہ سے میدان سے باہر کردیا گیا۔
میڈرڈ نے فوری طور پرفائدہ اٹھاتے ہوئے 66 ویں منٹ میں متبادل کھلاڑی لوکا موڈرک کے ذریعے گول برابر کیا اور پھر اولڈ ٹریفورڈ میں واپس آنیوالے یونائیٹڈ کے پرانے پلیئر رونالڈو کے ذریعے فتح حاصل کی۔ کوچ جوز مورنہو کی میڈرڈ حالیہ ہفتوں میں اپنے سیزن کو دوبارہ تقویت پہنچانے کے بعد 10واں یورپین ٹائٹل حاصل کرنے کا خواب دیکھ سکتی ہے۔ کھیل شروع ہونے پر گراؤنڈ کے چاروں طرف سے رونالڈو کیلیے پر زور تالیاں بجائی گئیں اور میڈرڈ کے نمبر سات نے غیر متوقع طور پر اپنے آپ کو اپنی سابق ٹیم کے مخالف پایا۔
گگز نے کھیل کے 20ویں منٹ میں یونائیٹڈ کو برتری دلادی۔ 28 ویں منٹ میں رونالڈو نے آگے بڑھنے کی کوشش کی لیکن اس کے سابق ٹیم ساتھی ریو فرنانڈو نے اس کی کوشش کو ناکام بنادیا۔ یونائیٹڈ کو پہلے ہاف میں گول کرنے کے مواقع ملے مگر وہ ان سے فائدہ نہ اٹھاسکی۔ لیکن دوسرے ہاف کے تیسرے منٹ میں جب ویلبیک اور وان پرسی کے لگائے ہوئے شاٹس روک دیے گئے نانی نے بائیں طرف سے میڈرڈ کے سکس یارڈ باکس میں شاٹ لگایا جو ریموس نے غلطی سے اپنے ہی جال میں پھینک دیا۔ پرتگالی پلیئر نے گول کا جشن ایسے منایا جیسے انھوں نے خود یہ گول کیا ہو۔
ایک اونچی گیندکو کنٹرول کرنے کیلیے انھوں نے اربیلووا کو سینے سے پکڑلیا جس پر انھیں ریفری کنیت کاکر نے ریڈ کارڈ دکھایا۔میڈرڈ نے میچ کے 66 ویں منٹ میں گول کرکے میچ برابر کردیا۔ مورنہو نے نانی کی برطرفی پر موڈرک کو اربیلو کی جگہ میدان میں بھیجااور کروشیا کے کھلاڑی کے25 گز سے لگائے ہوئے انتہائی مہارت کے شاٹ سے گیند جال کے اندر چلی گئی۔ تین منٹ بعد رونالڈو نے میڈرڈ کو فوقیت دلادی۔