آئر لینڈ میں پائلٹ نے درجنوں مسافروں کی زندگیاں بچالیں

طیارہ دو گھنٹے بیلفاسٹ شہر کے چکر لگاتا رہا جب کہ لینڈنگ کے دوران اس کا اگلا حصہ بھی زمین سے رگڑ کھاگیا تھا

کریش لینڈنگ کے دوران مسافر محفوظ رہے تاہم جہاز کی نوک رن وے سے ٹکرا گئی (فوٹو: گارجین)

آئرلینڈ میں پائلٹ نے طیارے کی ہنگامی لینڈنگ کے دوران حاضر دماغی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 52 مسافروں کی زندگیاں بچالیں۔

تفصیلات کے مطابق آئرلینڈ کے بیلفاسٹ ایئرپورٹ سے اڑان بھرنے والی یورپی نجی ہوائی کمپنی فلائی بی کی پرواز بی ای 331 میں ٹیک آف کے فوری بعد اچانک خرابی پیدا ہوگئی، جس کی وجہ سے طیارہ زیادہ اونچائی پر نہیں جاپا رہا تھا۔ کنٹرول ٹاور کی جانب سے جہاز کا وزن کم کرنے کی ہدایات پر پائلٹ 2 گھنٹے تک شہر کے گرد طیارے کے چکر لگاتا رہا تاکہ ایندھن جلنے سے اس کا وزن کم ہوسکے۔
Load Next Story