دہشت گردوں سے نمٹنے کے لیے قوم متحد ہو جائے اورنگزیب فاروقی
اگردہشت گردوں کانام لیکربےگناہ اہلسنت کارکنان کیخلاف کسی قسم کی کارروائی کی توبھرپوراحتجاج کریں گے, اورنگزیب فاروقی.
اہلسنّت والجماعت کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات مولانا اورنگزیب فاروقی نے کہا ہے کہ ملک میں دہشت گردی پھیلانے والوں سے آہنی ہاتھوں نمٹنے کیلیے سب کو متحد ہونا پڑے گا۔
ابو الحسن اصفہانی روڈ دھماکے کی شفاف تحقیقات کرکے ملوث افراد کو منظر عام پر لایا جائے، دہشت گردی کے ذریعے بعض لوگ ملک میں الیکشن کا التوا چاہتے ہیں، بندوق کی نوک پر عوامی کاروبار بند کروانا قابل افسوس ہے، انھوں نے کہاکہ کراچی میں کاروباری سرگرمیوں کے تعطل سے پورے ملک کی معیشت پر اثر پڑتا ہے۔
ہم دہشت گردی کیخلاف ہیں لیکن عوام کے معاشی قتل کی حمایت نہیں کرسکتے، سیاسی جماعتیں دیگر معاملات پر سیاست کریں کاروبار زندگی مفلوج ہوا تو اس کا سب سے زیادہ نقصان غریب عوام کو ہوگا، انھوں نے کہاکہ دہشت گردوں کیخلاف کارروائی ہونی چاہیے لیکن اگر دہشت گردوں کا نام لیکر بے گناہ اہلسنت کارکنان کیخلاف کسی قسم کی کارروائی کی گئی تو بھرپور احتجاج کریں گے۔