بلوچستان میں بیرونی مداخلت پربھارت سے بات ہورہی ہےنویدقمر
وفاقی کابینہ کی خصوصی کمیٹی کی گورنر بلوچستان سے ملاقات،مسائل پر تبادلہ خیال کیا
بلوچستان کے مسائل حل کرنے کیلیے بنائی گئی کابینہ کی خصوصی کمیٹی کے ارکان وزیردفاع نویدقمراوروزیرقانون فاروق ایچ نائیک نے اتوارکوگورنر بلوچستان نواب ذوالفقارمگسی سے کراچی میں ملاقات کی۔ملاقات میں بلوچستان کے مسائل پر تبادلہ خیال کیاگیا۔
بعدازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع نوید قمر نے کہاکہ بلوچستان کا مسئلہ اتنا آسان نہیں کہ فوری حل ہوجائے، بلوچستان میں بیرونی مداخلت سے انکارنہیں کیاجا سکتا، بلوچستان کا معاملہ انتہائی حساس ہے، تمام اسٹیک ہولڈر سے بات کریں گے اور تمام ادارے بھی اس معاملے پر یکساں سوچیں گے پاکستان پر یقین رکھنے والوں سے بات چیت کے لیے تیار ہیں۔
انھوں نے بتایا کہ ملاقات کے دوران بلوچستان میں ایف سی اور دیگر ایجنسیوں کے کردار پر بات ہوئی ہے،بلوچستان کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے پارلیمانی کمیٹی بلوچستان کا دورہ کرے گی اس بات کا قوی امکان ہے کہ کابینہ کی خصوصی کمیٹی دو سے تین روز میں بلوچستان جائے گی،صوبے میں امن کے لیے بلوچ عوام سے رائے لی جائے گی اور ان کی مشاورت سے مسئلہ حل کریں گے،پاکستان کی حمایت کرنے والے بلوچستان کے ہر شخص سے بات چیت کریں گے،بلوچستان میں بیرونی مداخلت سے انکار ممکن نہیں کبھی کبھی لگتا ہے کہ معاملہ بہت ہی بڑھ رہا ہے،کم نہیں ہورہا، بلوچستان میں بیرونی مداخلت کے معاملے پر بھارت سے بات ہورہی ہے ۔
نجی ٹی وی کے مطابق وزیر دفاع نے کہاکہ بلوچستان میں بیرونی مداخلت کے شواہد موجود ہیں جس پر بھارت سے بات ہورہی ہے۔ بلوچستان کا مسئلہ ہم صرف جمہوری اور سیاسی طریقے کو مدنظر رکھ کر حل کریں گے ۔