نواز شریف کی زیر صدارت ن لیگ کا مشاورتی اجلاس پارلیمانی بورڈ بنانے کا فیصلہ

مسلم لیگ (ن) عام انتخابات میں اپنی کارکردگی کو اجاگر کرے گی، اجلاس میں فیصلہ

نواز شریف کی زیر قیادت مسلم لیگ (ن) کی اعلیٰ قیادت کا اجلاس جاتی امرا میں ہوا اور 4 گھنٹے تک جاری رہا۔ فوٹو: فائل۔

ISLAMABAD:
سابق وزیراعظم نواز شریف کی زیر قیادت مسلم لیگ (ن) کا اہم اجلاس ہوا جس میں پارٹی کا پارلیمانی بورڈ بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق آج جاتی امرا میں بڑی سیاسی بیٹھک لگی اور مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف کی سربراہی میں پارٹی رہنماؤں کا اہم اجلاس ہوا۔ اجلاس 4 گھنٹے تک جاری رہا جس میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، اسپیکرقومی اسمبلی سردار ایاز صادق، وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف، وزیر داخلہ احسن اقبال، گورنر پنجاب رفیق رجوانہ ،رانا ثنا اللہ اور دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ مسلم لیگ (ن) عام انتخابات میں اپنی کارکردگی کو اجاگر کرے گی۔ 2018 کے انتخابات کے لئے قومی اسمبلی اور سینیٹ کا پارلیمانی بورڈ بنایا جائے گا۔ مسلم لیگ (ن) سندھ میں عوامی رابطوں میں اضافہ اور اپنی جماعت کو مضبوط کرے گی لیکن کراچی میں دو جماعتوں کی سیاست سے دور رہے گی۔ نواز شریف ڈویژن سطح پر رابطوں کا آغاز کریں گے اور ملک بھر میں عوامی اجتماعات سے خطاب کریں گے۔
Load Next Story