الیکشن سبوتاژ کرنے کی کوشش کامیاب نہیں ہوگی قائم علی شاہ

نواز شریف سندھ کے دعویداربننے کی کوششوں میں ہیں، عوام نے انھیں مسترد کردیاہے

پیپلزپارٹی الیکشن میں بھرپور کامیابی حاصل کریگی، میر پورساکرو میں جلسے سے خطاب فوٹو: فائل

وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کا کہنا ہے کہ کچھ لوگ امن امان کا مسئلہ پیدا کر کے الیکشن کو سبوتاژ کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں مگر وہ لوگ کبھی کامیاب نہیں ہونگے۔

ان خیالات کا اظہارانھوں نے میرپورساکرو میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وزیر اعلی سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا کہ نواز شریف سندھ کے دعویدار بننے کی کوششوں میں مصروف ہیں مگر سندھی عوام نے انھیں مسترد کردیا ہے،سندھ کے لوگ انھیں اچھی طرح پہچان چکے ہیں۔




کیونکہ نوازشریف نے سب سے پہلے کالا باغ ڈیم کی حمایت کی تھی۔ انھوں نے کہا کہ ہم نے ایک لاکھ 60 ہزار افراد کو روزگار دیا اور 30 ہزارافراد کو مختلف انڈسٹریز میں نوکریاں دلوائیں۔ انھوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی وہ واحد جمہوری پارٹی ہے جو اپنے 5 سال پورے کرنے جا رہی ہے اور انشا اللہ آئندہ الیکشن میں بھی پیپلز پارٹی بھرپور کامیابی حاصل کرے گی۔

وزیراعلیٰ سندھ نے میرپورساکرو کے 28 گاؤں میں بجلی کی فراہمی کا افتتاح بھی کیا۔ انھوں نے میرپور ساکرو میں ڈگری کالج اور غلام اللہ سے میرپور ساکرو تک پکی سڑکوں کی تعمیر کا اعلان کیا۔ جلسے سے صوبائی وزرا آغا سراج درانی، ایازسومرو، سسی پلیجو نے بھی خطاب کیا۔
Load Next Story