وزیر اعظم کے حلقے کیلیے الیکشن کمیشن سے منظوری لیے بغیر 35ارب کے فنڈز منظور
وزیرخزانہ کے پاس ضمنی گرانٹ کی فائل پلاننگ ڈویژن کے حکام لائے جہاں سے ہاتھوںہاتھ منظوری کے بعدوزارت ہاؤسنگ بھجوادی گئی
وزارت خزانہ نے الیکشن کمیشن کی منظوری کے بغیر وزیراعظم راجا پرویز اشرف کے حلقے کیلیے ضمنی گرانٹ کی مد میں ساڑھے 3 ارب روپے سے زائدکے فنڈز فراہم کرنے کی منظوری دیدی ہے۔
تاہم وزارت خزانہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ابھی فنڈز جاری نہیں کیے گئے البتہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ ڈویژن کی صورت میںخزانہ ڈویژن جائزہ لیکرفنڈز جاری کریگا۔اس ضمن میں وزارت خزانہ کے ذرائع نے بتایا کہ بدھ کو وزیر اعظم راجا پرویز اشرف کے حلقے گوجرخان کیلیے مندرہ سے چکوال تک 64 کلومیٹر طویل سڑک کو دورویہ (Dualization) بنانے کیلیے57کروڑ60 لاکھ روپے جبکہ سوہاوہ تاچکوال روڈ تک 70کلومیٹر طویل سڑک کو دورویہ بنانے کیلیے 2 ارب95 کروڑ روپے جاری کرنے کی منظوری دی گئی ہے ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ان منصوبوں کیلیے پہلے ہی19 ستمبر 2012 کو4 ارب10کروڑ روپے جاری کیے جاچکے ہیں اور اب بھی ان منصوبوں کیلئے فائل کوہاتھوں ہاتھ وزارت خزانہ سے منظورکرایاگیا ہے ۔ذرائع نے بتایا کہ گذشتہ روز مذکورہ اسکیموں کیلیے ضمنی گرانٹ کی فائل پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ ڈویژن کے حکام کی طرف سے بائی ہینڈ لائی گئی اور وزیر خزانہ سلیم ایچ مانڈوی والا کی منظوری کے بعد پی ڈبلیو ڈی کو مذکورہ فنڈزکے اجرا کیلیے فائل وزارت ہائوسنگ و تعمیرات کوبھجوادی گئی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ ڈویژن کی طرف سے مذکورہ گرانٹ کیلیے وزارت خزانہ کے پاس لائی جانے والی سمری میں رواں مالی سال کیلیے ضمنی گرانٹ کے ذریعے3 ارب 52کروڑ60 لاکھ روپے کے فنڈز جاری کرنے کی درخواست کی گئی تھی۔
جبکہ اس بارے میں الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ذرائع نے بتایا کہ کسی بھی منصوبے اور اسکیم کیلیے ضمنی گرانٹس کے اجرا پر پابندی عائد ہے اور اگرکسی بھی وزارت ،ڈویژن یا ادارے کوضمنی گرانٹ درکار ہے اور اسکی فراہمی ناگزیر ہے تو اس کیلیے پہلے الیکشن کمیشن سے منظوری لینا ضروری ہے مگر وزیراعظم کے حلقے کی مذکورہ ترقیاتی اسکیموں کیلیے ضمنی گرانٹ کی الیکشن کمیشن سے منظوری نہیں لی گئی اور الیکشن کمیشن کی منظوری کے بغیر ہی فنڈز جاری کرنے کی منظوری دیدی ہے۔
اس بارے میں جب وزارت خزانہ کے ترجمان و ایڈوائزر رانا اسد امین سے رابطہ کیا گیا تو انھوں نے کہا کہ ابھی مذکورہ اسکیموں کیلیے فنڈز جاری نہیں کیے گئے ہیں اور ایسی اسکیموں کیلیے فنڈزکی منظوری پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ ڈویژن دیتا ہے جس کے بعدپلاننگ اینڈڈویلپمنٹ ڈویژن فنڈزجاری کرنے کی سمری وزارت خزانہ کو بھجواتی ہے ۔ انھوں نے کہا کہ وزارت خزانہ مذکورہ اسکیموں کیلیے سمری کا جائزہ لے کر فنڈز جاری کرے گی۔ جاری ترقیاتی اسکیموںاورمنصوبوں کیلیے الیکشن کمیشن کی طرف سے فنڈز جاری کرنے پرکوئی پابندی نہیں ہے ۔