آئی سی سی میں خاتون ڈائریکٹر کی بھرتی کیلیے پیشرفت کا آغاز
خاتون ڈائریکٹر کو اپنے دورانیے میں آفیشل، ایگزیکٹو یا آپریشنل ذمہ داریاں نہیں نبھانا پڑیں گی
WASHINGTON:
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے آئی سی سی بورڈ کے لیے آزادانہ حیثیت میں کام کرنے والی خاتون ڈائریکٹر بھرتی کرنے کے لیے کارروائی شروع کردی۔
جون2017 میں آئی سی سی کی فل کونسل میٹنگ میں اس عہدے کی منظوری دی گئی تھی ، یہ اقدام اسپورٹس کی گلوبل گورننس کی بہتری کیلیے بڑے پیمانے پر آئینی تبدیلیوں کے تناظر میں کیا جا رہا ہے۔ مطلوبہ امیدوار کیلیے کرکٹ کے فروغ کیلیے جوش وجذبہ سے بھرپور ہونا اور اس حوالے سے سینئر لیول پر کمرشل، رضاکارانہ یا عوامی ماحول میں کام کرنے کا متعلقہ تجربہ ضروری ہے۔
خاتون ڈائریکٹر کو اپنے دورانیے میں آفیشل، ایگزیکٹو یا آپریشنل ذمہ داریاں نہیں نبھانا پڑیں گی، آئی سی سی چیئرمین ششانک منوہر خاتون ڈائریکٹر کے تقرر کو گورننس کی بہتری میں ایک اہم قدم قرار دے چکے ہیں۔