سعید اجمل نے کرکٹ کو خیر باد کہہ دیا
کسی ٹیم پر بوجھ نہیں بننا چاہتا نہ ہی خود پر سفارشی کا لیبل لگوانا چاہتا ہوں، سعید اجمل
جادو گر اسپنر سعید اجمل نے کرکٹ کیریئر ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ قومی ٹی 20 کے بعد ہر طرز کی کرکٹ سے کنارہ کشی اختیار کر لوں گا۔
ایک انٹرویو میں قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی سعید اجمل نے کہا کہ کسی ٹیم پر بوجھ نہیں بننا چاہتا نہ ہی خود پر سفارشی کا لیبل لگوانا چاہتا ہوں، اب وقت آ گیا ہے کہ میں کھیل سے کنارہ کشی اختیار کرلوں، راولپنڈی میں جاری ڈومیسٹک قومی ٹی 20 کے بعد ہر طرز کی کرکٹ سے کنارہ کشی اختیار کر لوں گا۔
یاد رہے سعید اجمل پاکستان سپر لیگ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی کر رہے تھے تاہم تیسرے ایڈیشن کے لئے انہیں اسپن بولنگ کوچ مقرر کردیا گیا ہے۔ اپنی عمدہ اسپن بولنگ کے ذریعے دنیا کے نامور بیٹسمینوں کو گھما دینے والے سعید اجمل بولنگ ایکشن کی اصلاح کے بعد غیر مؤثر ہو گئے تھے، انہوں نے اپنا آخری انٹرنیشنل میچ اپریل 2015 میں ڈھاکہ میں کھیلا تھا۔ آف اسپنر 35 ٹیسٹ میچوں 178 وکٹیں اپنے نام کر چکے ہیں، 113 ون ڈے مقابلوں میں انہوں نے 184 بیٹسمینوں کو پویلین بھیجا جب کہ 64 ٹی 20 میچز میں 85 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں۔