تحریک انصاف کا نئی حلقہ بندیوں کی حمایت کا فیصلہ

وزیر اعلیٰ خیبر پختون خوا نے مشترکہ مفادات کونسل میں نئی حلقہ بندیوں پر اتفاق کیا ہے، ذرائع

عمران خان سے مشاورت کے بعد تحریک انصاف کل نئی حلقہ بندیوں کی حمایت کا باقاعدہ اعلان کرے گی،فوٹو: فائل

پیپلز پارٹی کے بعد تحریک انصاف بھی نئی حلقہ بندیوں سے متعلق حکومتی بل کی مشروط حمایت کے لیے تیار ہوگئی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں وزیر اعلیٰ خیبر پختون خوا پرویز خٹک نے نئی حلقہ بندیوں سے متعلق حکومتی اقدامات پر اتفاق کرلیا ہے اور تحریک انصاف کے دیگر رہنما بھی اس رائے سے متفق نظر آتے ہیں۔ پی ٹی آئی رہنماؤں کا موقف ہے کہ پیپلز پارٹی کے بعد ایم کیو ایم کے تحفظات دور کرنے پر نئی حلقہ بندیوں سے متعلق حکومتی بل کی حمایت کریں گے۔


یہ پڑھیں: پیپلز پارٹی کا نئی حلقہ بندیوں سے متعلق آئینی ترمیم کی حمایت کا فیصلہ

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف پارٹی چیئرمین عمران خان سے مشاورت کے بعد اس ضمن میں حمایت کا باضابطہ اعلان بھی کردے گی۔

 
Load Next Story