افغانستان میں دہشتگردی عالمی طاقتیں لائیں سیکریٹری خارجہ
پاکستان افغانستان میں قیام امن کا خواہاں ہے،افغان آرمی کیلیے 20 ملین ڈالرمختص کردیے۔
سیکریٹری خارجہ جلیل عباس جیلانی نے کہا ہے کہ افغانستان میں عالمی طاقتیں دہشت گردی لیکرآئی ہیں۔
اتحادی افواج کے انخلا کے بعد بھی دہشت گردی جنگ زدہ ملک کومتاثرکرے گی۔ اسلام آباد میں منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے سیکریٹری خارجہ نے کہا کہ پاکستان افغانستان میں قیام امن اور استحکام کا خواہاں ہے پاکستانی فوج اور انٹیلی جنس ادارے متعلقہ افغان حکام کیساتھ دہشت گردی کے خاتمے اور سیکیورٹی سے متعلق تعاون کے فروغ کے بارے میں افغان حکام کے ساتھ رابطے میں ہیں۔
حکومت پاکستان نے افغان فوج کو فعال بنانے کیلیے20ملین ڈالر سمیت ترقیاتی منصوبوں کیلیے فنڈزمختص کردیے ہیں جبکہ پاکستان نے ہرمشکل وقت میں افغانستان کا ساتھ دیا ہے اورآئندہ بھی دیتا رہے گا انھوں نے کہاکہ300افغان طلبا کو اسکالرشپ جاری کردیے گئے ہیں۔ پاکستان افغانستان میں قیام استحکام اورپاکستان سے افغان مہاجرین کی باعزت واپسی چاہتا ہے۔