گوجرخان رشتےکے تنازع پرنوجوان نے اپنے والد اور تین بہن بھائیوں کو قتل کر دیا

آج صبح دونوں ملزم گھر میں داخل ہوئے اور انہوں نے محمد عزیز ،قدیر ،عائشہ اور اقصیٰ پرفائرنگ کردی، پولیس

فائرنگ کے نتیجے میں تین افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک لڑکی اسپتال لےجاتےہوئےراستےمیں جاں بحق ہو گئی ۔فوٹو: فائل

رشتےکے تنازع پرنوجوان نے خالہ زادبھائی کے ساتھ مل کرمبینہ طورپراپنے والد اور تین بہن بھائیوں کو قتل کر دیا ۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق قصبہ دولتالہ میں تھانہ جاتلی کی حدود میں واقع موہڑہ جنجوعہ میں یہ المناک واقعہ پیش آیا، پولیس کے مطابق آج صبح دونوں ملزم گھر میں داخل ہوئے اور انہوں نے محمد عزیز ،قدیر ،عائشہ اور اقصیٰ پرفائرنگ کردی جس کے نتیجے میں تینوں افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک لڑکی اسپتال لےجاتےہوئےراستےمیں جاں بحق ہو گئی ۔

قتل کئے گئے گھر کے سربراہ محمد آزاد کےرشتےداروں نےبتایا کہ محمدآزاد کا چھوٹا بیٹا عثمان اپنی بہن کا رشتہ عزیزوں میں کرنا چاہتا تھا جبکہ اس کے والد اس بات پر راضی نہیں تھے جس کی وجہ سے تین روز قبل گھر میں اس بات پر شدید جھگڑا بھی ہوا تھا۔

Recommended Stories

Load Next Story