شاہ زیب قتل کیس4 افراد پر فرد جرم عائد مفرور ملزم اشتہاری قرار
عدالت نے تمام گواہوں کو بیانات کے لئے طلب کرتے ہوئے 8 مارچ کے لئے نوٹسسز جاری کردیئے۔
انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے شاہ زیب قتل کیس میں شاہ رخ جتوئی سمیت 4 ملزمان پر فرد جرم عائد کردی جبکہ مفرور ملزمان کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے ان کی جائداد ضبط کرنے کا حکم دے دیا ۔
انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں شاہ زیب قتل کیس کے 4 زیرحراست ملزمان شاہ رخ جتوئی ، سراج تالپور، سجادتالپور اور غلام مرتصٰی لاشاری کو پیش کیا، اس موقع پرعدالت نے مقدمے میں پیشرفت کرتے ہوئے زیرحراست ملزمان پر فرد جرم عائد کردی تاہم شاہ رخ جتوئی سمیت تمام ملزمان نے صحت جرم سے انکار کردیا۔
مقدمےکے تفتیشی افسر نےمفرورملزموں آصف لونڈ،سلیمان جتوئی،نواب جتوئی اور خرم محمد کےبارے میں رپورٹ جمع کرائی کہ ملزموں کی عدالت میں پیشی کیلئےاخبارات میں اشتہار شائع کرائے لیکن ملزم نہ توعدالت میں حاضر ہوئے اور نہ ہی ان کا کچھ پتا چلا ہے۔عدالت نےتفتیشی افسر کے بیان کے بعد مفرورملزموں کواشہتاری قراردیتےہوئےان کی جائداد ضبط کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے۔