سابق جج بیوروکریٹس اور سماجی رہنما نگران سیٹ اپ کا حصہ ہونگے آغا سراج درانی

صوبائی حکومت نے ریکارڈ ترقیاتی کام کئے ہیں اور اسی بنیاد پرہم آئندہ انتخابات بھی جیتیں گے، آغا سراج درانی

صوبائی حکومت نے ریکارڈ ترقیاتی کام کئے ہیں اور اسی بنیاد پرہم آئندہ انتخابات بھی جیتیں گے، آغا سراج درانی فوٹو : فائل

صوبائی وزیر بلدیات آغا سراج درانی نے کہا ہے کہ سندھ میں نگران حکومت 9 دن بعد قائم ہو جائے گی، سابق جج، بیوروکریٹس اور سماجی رہنما نگران سیٹ اپ کا حصہ ہوں گے۔


سندہ اسمبلی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے آغا سراج درانی نے کہا کہ صوبائی حکومت نے ریکارڈ ترقیاتی کام کئے ہیں اور اسی بنیاد پرہم آئندہ انتخابات بھی جیتیں گے، انہوں نے کہا کہ حکومت دہشتگردی پر قابو پانے کے لئے پوری کوشش کررہی ہے مگر انہیں کراچی کے حالات خراب کرنے والوں کا علم نہیں، پتا ہوتا تو وہ شرپسندوں کو گرفتار کر لیتے۔
Load Next Story