وفاقی کابینہ نے آئندہ مالی سال کیلئے 32 کھرب سے زائد کی بجٹ حکمت عملی کی منظوری دے دی
وفاقی کابینہ نے ٹیوب ویلز کیلیے بجلی کےنرخ میں 2 روپے فی یونٹ کمی بھی منظور کرلی ۔
وفاقی کابینہ نے آئندہ مالی سال برائے 14-2013 کیلئے 32 کھرب سے زائد کی بجٹ حکمت عملی اور ملک بھر میں ٹیوب ویلوں کیلئے بجلی کے یکساں نرخوں کی منظوری دے دی۔
وزیر اعظم ہاؤس اسلام آباد میں وزیر اعظم راجا پرویز اشرف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں سانحہ عباس ٹاؤن میں جاں بحق ہونے والوں کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی۔ اجلاس کے باقاعدہ آغاز کے موقع پر وزیر اعظم نے اپنے خطاب میں کہا کہ دہشتگردی کیخلاف افواج نے بے مثال قربانیاں دیں،مسلح افواج کا مورال بلند ہے ، دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے تمام سیاسی جماعتوں کو کردار ادا کرنا ہو گا ، انہوں نے کہا کہ اسفندیار ولی خان اور مولانا فضل الرحمان کی جانب سے اے پی سی بلانااچھا اقدام تھا۔راجہ پرویز اشرف کا کہنا تھا کہ حکومت نے ملک میں آزاد ، شفاف اور غیرجانبدارانہ انتخابات کے انعقاد کا عزم کیا ہوا ہے۔ عدلیہ ، میڈیا اور الیکشن کمیشن آازاد ہیں ان کی موجودگی میں انتخابات میں دھاندلی نہیں ہوسکتی۔
اجلاس کے دوران آئندہ مالی سال برائے 14-2013 کیلئے 32 کھرب سے زائد کی بجٹ حکمت عملی کی منظوری دے دی گئی، جس میں دفاعی بجٹ میں 25 ارب، وزارتوں کے بجٹ میں سات ارب اور ترقیاتی اخراجات میں 89 ارب روپے کے اضافے کی تجویز شامل تھی۔ آئندہ بجٹ میں سبسڈی کی مد میں 165 ارب روپے مختض کرنے کی تجویز بھی منظور کر لی گئی۔ اس موقع پر کابینہ نے ٹیوب ویلز کیلیے بجلی کےنرخ میں 2روپے فی یونٹ کمی بھی منظور کرلی جس سے کسانوں کو سالانہ 16 ارب 50 کروڑ روپے کا ریلیف ملے گا۔