نیا قانون بنانے کے بعد لوکل گورنمنٹ آرڈیننس 1979 کیسے بحال ہوسکتا ہےچیف جسٹس
پرانے قانون کی بحالی صرف اس صورت میں ہو سکتی ہے جب نیا قانون نہ بنایا گیا ہو، چیف جسٹس.
سپریم کورٹ نے سندھ لوکل گورنمنٹ ایکٹ کے خلاف دائر درخواست پر آئین کے آرٹیکل 140 اے اور 264 پر بحث کے لیے اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کردیئے۔
چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے سندھ لوکل گورنمنٹ ایکٹ کے خلاف دائر درخواست کی سماعت کی۔ سماعت کے دوران ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل سندھ نے اپنے دلائل میں کہا کہ وزیر اعلیٰ نے بیان دیا ہے کہ عدالتی آبزرویشن میں سندھ لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2012 منسوخ کرکے اس کی جگہ لوکل گورنمنٹ آرڈیننس 1979 بحال کر دیا گیا۔
چیف جسٹس نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ پرانے قانون کی بحالی صرف اس صورت میں ہو سکتی ہے جب نیا قانون نہ بنایا گیا ہو، لوکل گورنمنٹ آرڈیننس 1979 پہلے ہی منسوخ ہو چکا تھا پھر اسے کیسے بحال کیاجاسکتا ہے۔ سندھ لوکل گورنمنٹ آرڈیننس 1979 کی بحالی سےآئینی سوالات اٹھےہیں جو قابل بحث ہیں، سپریم کورٹ نے آرٹیکل 140 اے اور 264 پر بحث کے لیے اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 3 ہفتوں کیلیے ملتوی کردی۔