نجم سیٹھی کا ریٹائرمنٹ کا اعلان کرنے والے سعید اجمل کوخراج تحسین

مایہ نازاسپنر کی جادوگری کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، چیئرمین پی سی بی

مایہ نازاسپنر کی جادوگری کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، چیئرمین پی سی بی

چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرنے والے اسپنر سعید اجمل کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ ہم جدید دور کی کرکٹ میں پاکستان کے لیئےعظیم خدمات انجام دینے پرسعید اجمل کا شکریہ ادا کرتے ہیں، مایہ ناز اسپنر کی جادوگری کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ سعید اجمل نے پیر کو اعلان کیا تھا کہ رواں سیزن میں اپنی خدمات سرانجام دینے کے بعد کرکٹ کو خیرباد کہہ دیں گے۔یاد رہے کہ سعید اجمل پاکستان سپر لیگ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی کر رہے تھے تاہم تیسرے ایڈیشن کیلیے انہیں اسپن بولنگ کوچ مقرر کر دیا گیا ہے، قومی ٹی ٹوئنٹی کپ میں وہ فیصل آباد کی قیادت کررہے ہیں۔ بولنگ ایکشن پر اعتراض کے بعد سعید اجمل پر پابندی عائد کردی گئی تووہ سخت محنت کرکے نئے ایکشن کے ساتھ میدان میں اترے تاہم ان کی گیندوں میں پہلے جیسی جادو گری نہ رہی اور بالآخر قومی ٹیم سے ڈراپ کردیئے گئے۔


آف سپنر نے اپنا آخری انٹرنیشنل میچ اپریل 2015 میں ڈھاکہ میں کھیلا تھا۔ سعید اجمل نے 35 ٹیسٹ میچزمیں 178 وکٹیں حاصل کیں، ون ڈے کرکٹ میں انہوں نے 113 مقابلوں میں 184شکار کئے جبکہ 64 ٹی ٹوئنٹی میچز میں 85 کو پویلین بھیجا۔

Load Next Story