بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے کرکٹرز کی میچ فیس میں اضافہ کر دیا

ٹی ٹونٹی کی میچ فیس 35 ہزار ٹکا سے 50 ہزار اور ون ڈے انٹرنیشنل کی میچ فیس 60 ہزار ٹکا سے ایک لاکھ کر دی گئی ہے.

ٹی ٹونٹی کی میچ فیس 35 ہزار ٹکا سے 50 ہزار اور ون ڈے انٹرنیشنل کی میچ فیس 60 ہزار ٹکا سے ایک لاکھ کر دی گئی ہے. فوٹو وکی پیڈیا

KARACHI:
بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے کرکٹرز کی میچ فیس میں اضافہ کر دیا، امپائرز کے خلاف کرپشن کی تحقیقاتی رپورٹ بھی آئی سی سی کو بھیجنے کا فیصلہ۔


بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کی ایڈہاک کمیٹی نے کرکٹرز کے لئے ٹیسٹ میچ ڈرا کرنے پر بھی انعام کا اعلان کیا ہے، میچ ڈرا کرنے پر میچ فیس کے علاوہ ہر کھلاڑی کو ایک لاکھ ٹکا دیا جائے گا جبکہ ٹی ٹونٹی کی میچ فیس 35 ہزار ٹکا سے 50 ہزار اور ون ڈے انٹرنیشنل کی میچ فیس 60 ہزار ٹکا سے ایک لاکھ کر دی گئی ہے، اسی طرح ٹیسٹ میچ کی فیس بھی ایک لاکھ سے ڈیڑھ لاکھ ٹکا کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

گزشتہ برس ایک انڈین ٹی وی چینل نے پاکستانی، بنگالی اور سری لنکا کے بعض امپائرز پر کرپشن کے الزامات لگائے گئے تھے جس کے بعد بنگلہ دیش بورڈ نے تحقیقاتی رپورٹ آئی سی سی کو بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے، اس کے علاوہ اگلے برس شیڈول ٹونٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کی تقریب رونمائی 6 اپریل کو ڈھاکہ میں کرانے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔
Load Next Story