الیکشن کمیشن کا سیاستدانوں کی وال چاکنگ بل بورڈز اور بینرز اتارنے کا حکم

وال چاکنگ، بینرز اور بل بورڈز ختم نہ ہوئے تو متعلقہ دی سی او، ڈی پی او ذمہ دار ہوں گے، ایڈیشنل سیکریٹری الیکشن کمیشن

وال چاکنگ، بینرز اور بل بورڈز ختم نہ ہوئے تو متعلقہ دی سی او، ڈی پی او ذمہ دار ہوں گے، ایڈیشنل سیکریٹری الیکشن کمیشن۔ فوٹو: فائل

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پیر تک ملک بھر سے سیاستدانوں کی وال چاکنگ، بل بورڈز اور بینرز اتارنے کا حکم دے دیا۔


ایڈیشنل سیکریٹری الیکشن کمیشن افضل خان نے کہا کہ پیر تک ضابطہ اخلاق کی خالف ورزی کرتے ہوئے وال چاکنگ، بینرز اور بل بورڈز ختم نہ ہوئے تو متعلقہ دی سی او، ڈی پی او ذمہ دار ہوں گے، انہوں نےکا کہ اگر کسی بھی علاقے میں پیر تک حکم پر عمل نہ کیا گیا تو متعلقہ ایس پی ذمہ دار ہونگے۔

اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر قانون فاروق ایچ نائیک نے کہا ہے کہ شفاف انتخابات کے لئے جو بھی کردار ادا کرسکے کریں گے، انتخابات کے شیڈول کا اعلان الیکشن کمیشن کرے گا، انہوں نے کہا کہ وزارت قانون کو نامزدگی فارم کی ترامیم پر تحفظات ہیں، وزارت قانون شام تک اپنی سفارشات الیکشن کمیشن کوبھجوا دے گی اور الیکشن کمیشن کا جواب آنے کے بعد سفارشات حتمی منظوری کے لیے صدر کو بھجوا دی جائیں گی۔

Recommended Stories

Load Next Story