عامر خان کی نئی فلم کیلئے ریڈیو چور بازار سے خریدا گیا

اب تک کوئی بھی یہ نہیں سمجھ سکا کہ عامر خان اس فلم میں کون سا کردار نبھا رہے ہیں۔

پوری فلم میں عامر خان ایک پرانا ریڈیو ہاتھ میں لئے گھومتے ہیں اور کہا جا رہا ہے کہ اس ریڈیو کا ان کے کردار کے ساتھ کوئی خاص کنکشن ہے۔

عامر خان اپنی نئی فلم پی کے میں ایک پرانے زمانے کا ریڈیو استعمال کرتے نظر آ رہے ہیں جو کہ بھارت کے مشہور چور بازار سے خریدا گیا۔


بھارتی اخبار ٹائمز آف انڈیا کے مطابق اس فلم میں عامر خان کبھی گھاگرے اور کبھی انتہائی ٹائٹ شرٹس پہنے نظر آ رہے ہیں لیکن اب تک کوئی بھی یہ نہیں سمجھ سکا کہ عامر خان اس فلم میں کون سا کردار نبھا رہے ہیں۔ پوری فلم میں عامر خان ایک پرانا ریڈیو ہاتھ میں لئے گھومتے ہیں اور کہا جا رہا ہے کہ اس ریڈیو کا ان کے کردار کے ساتھ کوئی خاص کنکشن ہے۔ زرائع کے مطابق عامر خان نے یہ ریڈیو پرانے زمانے میں کہیں استعمال ہوتے دیکھا تھا اور وہ چاہتے تھے کہ ان کی فلم میں اسی ریڈیو کا استعمال کیا جائے۔

فلم کی پروڈکشن ٹیم کو عامر خان کی اس خواہش کو پورا کرنے میں بڑی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، ٹيم کو اس ریڈیو کو ڈھونڈنے کے لئے کافی تحقیق کرنا پڑی، کافی لوگوں سے پوچھ تاچھ کی گئی اور آخر کار یہ ریڈیو بھارت کے مشہور چور بازار سے خریدا گیا۔

Recommended Stories

Load Next Story