لاہور میں بجلی کا بریک ڈاؤن ایئرپورٹ اندھیرے میں ڈوب گیا
ہلکی بارش کے بعد لاہور میں لیسکو کے 74 سے زائد فیڈرز ٹرپ کرگئے
شہر میں ہلکی بارش کے باعث 74 سے زائد فیڈر ٹرپ کرگئے جس کے باعث ایئرپورٹ سمیت اکثر اہم تنصیبات بھی اندھیرے میں ڈوب گئیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سردی کی پہلی بارش نے لیسکو کا پول کھول دیا اور ہلکی سی بارش کے بعد ہی لیسکو کے 74 سے زائد فیڈرز ٹرپ کرگئے۔ بجلی کے بریک ڈاؤن سے علامہ اقبال ائیرپورٹ بھی نہ بچ سکا اور بجلی کے تعطل کے بعد ائیرپورٹ مکمل اندھیرے میں ڈوب گیا، ائیرپورٹ کے تمام کمپیوٹر سسٹم اور چیک ان کاؤنٹرز بھی بند ہوگئے جس کی وجہ سے صارفین اور عملے کو سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔
لیسکو ترجمان کا کہنا ہے کہ بارش اور اسموگ کے باعث فیڈرز ٹرپ ہوئے تاہم بجلی کی فراہمی میں تعطل عارضی ہے اور بحالی کا کام جاری ہے جبکہ ائیرپورٹ پر جنریٹرز کی مدد سے بجلی فراہم کی جارہی ہے۔
دوسری جانب ہلکی بارش کے بعد لاہور کے کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی ہے اور ائیرپورٹ سمیت کینٹ، اقبال ٹاؤن، فیصل ٹاؤن، مسلم ٹاؤن، گارڈن ٹاؤن، کوٹ لکھپت روڈ، فیروز پور روڈ اور ڈیفنس کے علاقے دن سے بجلی کی فراہمی سے محروم ہیں۔