سرحد پار سے پاکستانی چیک پوسٹوں پر حملہ افغان ناظم الامور کی دفترخارجہ طلبی
ناظم الامور سے پاکستان کے خلاف افغان سرزمین کے استعمال ہونے پر جواب طلب کیا گیا، دفترخارجہ
دفترخارجہ نے پاکستان میں تعینات افغان ناظم الامور کو طلب کرکے افغان سرزمین ملک کے خلاف استعمال ہونے پر جواب طلب کیا۔
دفترخارجہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق گزشتہ روز باجوڑ ایجنسی میں افغان سرحد سے آنے والے دہشت گردوں کا پاکستانی چوکیوں پر حملوں اور پاک فوج کے کیپٹن جنید حفیظ و سپاہی رحم دل کی شہادت پر پاکستان نے اسلام آباد میں تعینات افغان ناظم الامور کو طلب کرکے شدید احتجاج کیا اور پاکستان کے خلاف افغان سرزمین کے استعمال ہونے پر بھی جواب طلب کیا ہے۔ افغان ناظم الامور کو احتجاجی مراسلہ بھی دیا گیا۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: افغان دہشتگردوں کاحملہ، کیپٹن سمیت 2 اہلکار شہید
واضح رہے کہ آئی ایس پی آر کے مطابق گزشتہ روز باجوڑ ایجنسی میں پاک افغان سرحد سے ملحقہ پاکستانی پوسٹوں پر افغان دہشت گردوں نے حملہ کرکے پاک فوج کے کیپٹن جنید حفیظ اور سپاہی رحم دل کو شہید اور 4 سپاہیوں کو زخمی کردیا تھا جب کہ پاک فوج کی جوابی کارروائی میں 8 سے 10 دہشت گرد ہلاک ہوئے تھے۔