برازیلی فوٹوگرافر نے دلکش تصاویر کا راز فاش کردیا
کئی تصاویر اپنی انفرادیت کی وجہ سے دلوں کو چھو لیتی ہیں لیکن ان میں اکثر حقیقی نہیں ہوتیں
TOKYO:
برازیل کے فوٹو گرافر نے خوبصورت نظر آنے والی تصویروں کی اصلی حقیقت سے پردہ اٹھایا ہے جس دیکھ کر آپ بھی دنگ رہ جائیں گے۔
ہم تصاویر کے ذریعے ہماری زندگی کے شاندار لمحات کو قید کرلیتے ہیں جب کہ ان تصاویر پر کچھ فوٹو گرافر فوٹو شاپ کے ذریعے مہارت دکھا کر نقش و نگار کرکے انہیں مزید خوبصورت بنا دیتے ہیں اور آج کل کے جدید دور میں یہ انتہائی آسان ہوگیا ہے لیکن ''گلمار سلوا'' نامی برازیلین فوٹو گرافر نے اپنی خوبصورت تصویروں کی پیچھے کی حقیقت سے پردہ اٹھایا ہے جسے دیکھ کر آپ بھی حیرت زدہ رہ جائیں گے اور یہ آپ نے کبھی بھی نہیں دیکھی ہوں گی۔
پھولوں کا جھولا:
اس تصویر میں ایک لڑکی کو پھولوں کے جھولے پر بیٹھے ہوئے دکھایا گیا ہے لیکن اصل میں دو افراد نے اس جھولے کو پکڑا ہوا ہے، بعد میں فوٹو شاپ کے ذریعے ان دو افراد کو ہٹا دیا گیا اور پس منظر کو بھی خوبصورت بنادیا گیا جس سے یہ تصویر زیادہ دلکش نظر آرہی ہے۔
کتے پر سوتا ہوا بچہ:
اس تصویر میں ایک پالتو کتے کو دکھایا گیا ہے جب کہ دوسری طرف ایک عارضی بستر پر بچے کو سوتے ہوئے دکھایا گیا ہے لیکن بعد میں ان دونوں تصاویر کو کچھ اس طرح جوڑا گیا ہے کہ لوگ بچے کی معصومیت اور کتے کے ایثار پر فریفتہ ہوئے بغیر نہیں رہ سکتے۔
جوڑے کا پانی میں عکس:
اس تصویر میں ایک نالی سے فوٹو گرافر نے اس جوڑے کی بہت ہی مہارت سے تصویر لی ہے جس میں ان کا عکس بھی نظر آرہا ہے اور تھوڑی سی تبدیلی کے بعد اس طرح کی تصویر لینا ہر خوش و خرم جوڑے کا خواب بن گیا۔
پھولوں کے بیچ ننھی کلی:
آپ اس تصویر میں دیکھ سکتے ہیں کہ فوٹو گرافر ایک بچی کی تصویر لے رہا ہے جب کہ پس منظر کچھ خاص نہیں لیکن بعد میں فوٹوگرافر کی مہارت کے بعد یہ تصویر انتہائی خوبصورت نظر آرہی ہے۔
رسی پر ٹنگا بچہ:
اس تصویر میں ایک بچے کو کپڑے سُکھانے والی رسی پر لٹکتے ہوئے دکھایا گیا ہے لیکن اصل میں بچے کو پیچھے سے ایک شخص نے تھام رکھا ہے۔
پانی کے قطروں سے دل بناتا جوڑا:
آپ اس تصویر میں چھوٹے تالاب میں ایک جوڑے کو دیکھ سکتے ہیں جو اصل جگہ میں کچھ خاص نظر نہیں آرہا لیکن فوٹوگرافر نے یہ تصویر اس مہارت کے ساتھ لی اور پھر پس منظر تبدیل کرکے اس کو چار چاند لگادیئے۔