بفن روتے ہوئے فٹبال سے ریٹائر برزاگلی روسی اور جورجینی بھی رخصت
ساتھی کھلاڑی آندرے برزاگلی اور روما کے مڈ فیلڈر ڈینیئل دا روسی نے بھی انٹرنیشنل کیریئر ختم کرنے کا اعلان کردیا
سوئیڈن کے ہاتھوں ایگریگیٹ پر شکست کے بعد ورلڈ کپ سے باہر ہونے پر تجربہ کار اطالوی گول کیپر گینلوگی بفن نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیرباد کہہ دیا۔
گینلوگی بفن نے اس کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اٹلی کی فٹبال کیلیے مجھے بہت افسوس ہے، انہوں نے آنسو بہاتے ہوئے کہاکہ یہ بہت شرم کی بات ہے کہ میرا آخری آفیشل گیم ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی نہ کرنے والا میچ ثابت ہوا، ہر کوئی اس کے لیے ذمہ دار ہے، کسی کو قربانی کا بکرا نہیں بنایا جا سکتا۔
بفن کے ساتھ یوونٹس میں ساتھی کھلاڑی آندرے برزاگلی اور روما کے مڈ فیلڈر ڈینیئل دا روسی نے بھی انٹرنیشنل کیریئر ختم کرنے کا اعلان کردیا جب کہ جارجیو چیلینی بھی بین الاقوامی فٹبال سے ریٹائرمنٹ پر غور کررہے ہیں۔