شوبز میں ’’بطور میزبان‘‘ بھرپور واپسی کیلیے پروجیکٹ پر کام کر رہی ہوں اداکارہ میرا
ہم چاہتے ہیں ہمارا پروجیکٹ کسی پروگرام سے ملتا جلتا نہ ہو، سیگمنٹ بھی ناظرین کی توجہ کا مرکز بنیں، اداکارہ
فلم اسٹارمیرا نے کہا کہ وہ شوبز میں بھرپورانداز سے واپسی کے لیے بطورمیزبان متعارف کروانے کے لیے ایک پروجیکٹ پرکام کررہی ہوں۔
''ایکسپریس'' کو انٹرویو دیتے ہوئے میرا نے کہا کہ میں شوبز میں بھرپورانداز سے واپسی کے لیے اب صرف خود کوفلموں اورکمرشلز تک ہی نہیں بلکہ بطورمیزبان بھی متعارف کروانے کے لیے ایک پروجیکٹ پرکام کررہی ہوں۔ یہ اپنی نوعیت کا ایک الگ اور دلچسپ پروگرام ہوگا۔ اس سلسلہ میں، میں اور میری ٹیم میں شامل لوگ شب وروز کام کررہے ہیں۔ ہم چاہتے ہیں کہ ہمارا پروجیکٹ کسی ملکی اورغیرملکی پروگرام سے ملتا جلتا نہ ہو اوراس میں شامل کیے جانے والے سیگمنٹ بھی ناظرین کی توجہ کا مرکز بنیں۔
اداکارہ نے مختلف پراڈکٹس کے ٹی وی کمرشل بنانے والے معروف ہدایتکارعاصم رضا کو اپنا '' اُستاد '' قرار دیا، ان کا کہنا ہے کہ عاصم رضا کے ساتھ کام کرتے ہوئے جہاں بہت کچھ سیکھنے کوملا، وہیں میرے کیرئیرکوایک نئی سمت میں آگے بڑھنے کی راہ بھی دکھائی دی۔ وہ بہت باصلاحیت اورمنفرد کام کرنے والے انسان ہیں۔ ان جیسا نہ پاکستان میں ہے اورنہ ہی ہندوستان میں۔
میرا نے کہا کہ میرا فنی سفرتوفلم انڈسٹری سے شروع ہوا اورمیری پہچان بھی فلم ہی بنی لیکن مجھے سپراسٹاربنانے میں عاصم رضا کا کرداربہت نمایاں رہا ہے۔ انھوں نے جب جب مجھے اپنے کمرشل ایڈ میں سائن کیا تومیرا ایک نیا انداز ہی سب کے سامنے آیا۔ کسی نے مجھے پری کہا توکسی نے شہزادی۔ یہ انھی کا کمال ہے کہ انھوں نے میری فنی صلاحیتوں کو بڑی مہارت کے ساتھ کمرشلز میں متعارف کروایا۔
اداکارہ نے بتایاکہ عاصم رضا کی بدولت میں ایک طرح سے پاکستان فلم انڈسٹری میں واپس آرہی ہوں۔ انھوں نے مجھے ایک بہت ہی اہم اوردلچسپ کردارمیں سائن کیا ہے جبکہ اپنے کمرشلزبھی کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ میرے لیے بہت ہی خوش آئند بات ہے کہ مجھے ایک انتہائی تجربہ کار اورمنفرد کام کرنے والے ہدایتکارکے ساتھ کام کرنے کا موقع مل رہا ہے۔