شام حلب پر بمباری جھڑپیں 44 افراد ہلاک ایک اور جنرل منحرف

مہاجرکیمپ پرگولاباری میں21 افرادکی ہلاکت کے بعد600 فلسطینی مہاجرین لبنان پہنچ گئے،ہلیری اگلے ہفتے ترکی جائیں گی

مہاجرکیمپ پرگولاباری میں21 افرادکی ہلاکت کے بعد600 فلسطینی مہاجرین لبنان پہنچ گئے،ہلیری اگلے ہفتے ترکی جائیں گی، اے ایف پی

شام کے دارالحکومت سمیت مختلف شہروں میں اتوارکوبھی جھڑپیں جاری رہیں جن میں 28شہریوں سمیت مزید44 افرادہلاک ہوگئے۔حلب پرشامی حکومت کے طیاروں نے شدیدبمباری کی۔زمینی دستوں نے شہرپرگولاباری بھی جاری رکھی ۔


ایران نے ترکی، قطراوردیگرممالک سے دمشق میں اپنے یرغمال بنائے گئے 48شہریوں کی رہائی میں مدد دینے کی اپیل کی ہے۔ شامی حکومت کے مخالفین نے یرغمالیوں کی ایک وڈیو جای کی ہے جس میں دعویٰ کیاگیاہے کہ وہ ایرانی فوجی ہیں جودمشق میںجاسوسی کے مشن پرتھے۔

دریں اثناء دمشق کے نواح میں یرموک کے مہاجرکیمپ پرسرکاری فوج کی گولاباری میں21 افرادکی ہلاکت کے بعد 600 فلسطینی خاندان ہجرت کرکے لبنان پہنچ گئے ہیں۔دریں اثناء شامی فوج کے ایک جنرل محمداحمدفارس جوروسی خلابازوں کے ساتھ خلامیں جانے والے پہلے شامی خلابازتھے بھی منحرف ہوکرترکی پہنچ گئے ہیں۔انہوںنے ترکی جانے سے قبل حلب میں باغی فوجیوں کے ہیڈکوارٹرزکا دورہ کیا اوران سے اظہاریک جہتی کیا۔ امریکی وزیرخارجہ اگلے ہفتے شام کی صورتحال کا جائزہ لینے کیلیے ترکی جائیں گی۔
Load Next Story