پولی گرافک مشین غلط ہے میں نے جھوٹ نہیں بولا مفتی عبدالقوی

آج میری آزادی کا دن ہے میں خوش ہوں اس سے زیادہ تب خوش ہوں گا جب چالان مکمل ہوگا، مفتی عبدالقوی

قندیل کودنیا سے گئے 17 ماہ بیت مگرکیس کا چالان مکمل نہیں ہوسکا،مفتی عبدالقوی؛ فوٹوفائل

پاکستانی ماڈل قندیل بلوچ کے قتل میں ملوث ملزم مفتی عبدالقوی کا کہنا ہے کہ پولی گرافک مشین غلط ہے میں نے کوئی جھوٹ نہیں بولا۔

مفتی قوی نے ملتان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مرحومہ قندیل بلوچ کو دنیا سے گزرے 17 ماہ بیت گئے مگر کیس کا چالان ابھی تک مکمل نہ ہوسکا، پولیس نے کیس کی تفتیش کے لیےجب بھی بلایا میں ان کے سوالات کے جوابات دینے کے لیے گیا، میں نے پولیس اور عدلیہ کے ساتھ ہمیشہ تعاون کیا،عدلیہ میرے کیس کا جو بھی فیصلہ کرے گی مجھے قبول ہوگا۔ انہوں نے کہا آج میری آزادی کادن ہے، میں بہت خوش ہوں لیکن اس سے زیادہ تب خوش ہوں گا جب چالان مکمل ہوگا۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: قندیل بلوچ جہاں قتل ہوئی وہ مفتی قوی کے دوست کا گھر تھا، پولیس


مفتی قوی نے پولی گرافک مشین پراپنے شکوک کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پولی گرافک مشین غلط ہے میں نے کبھی جھوٹ نہیں بولا، انہوں نے میڈیا کا شکرادا کرتے ہوئے کہا میں آپ کا شکر گزار ہوں آپ سب نے میرا بھرپور ساتھ دیا اور میرے دوستوں کو میرے حوالے سے ہروقت باخبررکھا۔

مفتی عبدالقوی نے جیل میں گزارے گئے دنوں کو مطالعاتی دورہ قراردیتے ہوئے کہا کہ جیل میں مجھے سکون کی نیند آئی، انہوں نے جیل میں بند قیدیوں کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں سول سوسائٹی اوراین جی اوز کو دعوت دیتاہوں کہ جیل میں موجود بےگناہ قیدیوں کے لیے آگے آئیں اور ان کے حوالے سے مجھ سے ملاقات کریں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: قندیل بلوچ قتل کیس میں مفتی عبدالقوی کی ضمانت منظور

واضح رہے کہ گزشتہ برس سوشل میڈیا پر متنازعہ ویڈیوز کے ذریعے شہرت حاصل کرنےوالی ماڈل قندیل بلوچ کو اس کے بھائی وسیم نے غیرت کے نام پر گلا دبا کر قتل کردیا تھا۔ ملزم وسیم نے پولیس اور میڈیا کے سامنے اپنے جرم کا اعتراف بھی کیا تھا۔ جب کہ مفتی قوی پر قندیل کے بھائی کو قتل کرنے کےلیے اکسانے کا الزام ہے۔
Load Next Story