بدین میں آم کے باغات پر وائرس کا حملہ پیداوار متاثر ہونے کا خدشہ
مالہی اور کینسر نامی وائرس سے درختوں پر لگا بور گر گیا
ضلع بدین میں آم کے باغات پر وائرس کا حملہ، سیکڑوں درخت ختم ہونے لگے۔
آم کی 30فیصد پیداوار متاثر ہونے کا خدشہ۔ تفصیلات کے مطابق ضلع بدین کی تحصیل تلہار، بدین، گولارچی، ٹنڈوباگو اور ماتلی میں آموں کے باغات پر مالہی، کینسر اور دیگر خطرناک وائرس نے حملہ کر دیا جس کی وجہ سے آم کے درختوں پر لگا بور ختم ہورہا ہے، خدشہ ہے کہ امسال آم کی پیداوار 30 فیصد تک کم ہوگی۔
آبادگاروں کا کہنا ہے کہ آم کے باغات پر وائرس کے حملے سے بچاؤ کے لیے جو زرعی ادویہ استعمال کی جارہی ہیں وہ بھی بے اثر ہیں، وائرس کے حملے سے آبادگاروں کو لاکھوں روپے کے نقصان کا سامنا ہیان کا کہنا ہے کہ اگر حکومت نے فوری طور پر وائرس حملے کے تدارک کے لیے ضروری اقدامات نہیں کیے تو ضلع بدین میں آم کی قیمتوں میں 2 سو فیصد تک اضافہ ہو جائے گا۔