شمالی کوریا نے کم جانگ ان کی توہین پر ٹرمپ کو سزائے موت سنا دی
ٹرمپ نے سیؤل میں خطاب کے دوران شمالی کوریاکے رہنما کم جانگ ان کو موٹا بونا کہہ کر پکارا تھا
شمالی کوریاکے سرکاری میڈیا نے اپنے رہنماکم جانگ ان کی توہین پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کوسزائے موت کامستحق ٹھہرا دیا اور انھیں ایک بزدل شخص قرار دے دیا۔
برطانوی میڈیا رپورٹ کے مطابق شمالی کوریا کے سرکاری اخبار روڈونگ سنمن نے اپنے اداریے میں امریکی صدر کے حالیہ دورہ جنوبی کوریا پر شدید تنقید کی اور جنوبی و شمالی کوریا کے سرحدی علاقے کادورہ منسوخ کرنے پرانھیں بزدل شخص قراردیا۔
واضح رہے کہ ٹرمپ نے سیؤل میں خطاب کے دوران شمالی کوریاکے رہنما کم جانگ ان کو ظالم آمر اور موٹا بونا کہہ کر پکارا تھا۔