مثبت رویئے کے باوجود افغانستان سے سرحد پار دہشت گردی جاری ہے آرمی چیف

پاکستان نے افغانستان میں امن و امان کے قیام کے لئے ہمیشہ کوشش کی جو آئندہ بھی جاری رکھیں گے، آرمی چیف

جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ نے ملاقات کی۔ فوٹو: فائل

TUNIS:
پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ پاکستان نے افغانستان میں امن و امان کے قیام کے لئے ہمیشہ کوششیں کی لیکن ہمارے مثبت رویئے کے باوجود افغانستان سے سرحد پار دہشت گردی جاری ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی سینٹرل کمانڈ کے کمانڈر جنرل جوزف نے ملاقات کی۔ جس میں خطے کی سیکیورٹی صورتحال اور بالخصوص افغانستان کی موجودہ صورتحال پر بات چیت اور خطے میں امن کے لئے پاکستان کی مثبت کوششوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔




آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقع پر جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ افغانستان میں امن پاکستان کے لئے بھی ضروری ہے اسی لئے پاکستان نے افغانستان میں امن و امان کے قیام کے لئے ہمیشہ کوشش کی جو آئندہ بھی جاری رکھیں گے لیکن پاکستان کے مثبت رویے کے باوجود افغانستان سے سرحد پار دہشت گردی جاری ہے۔
Load Next Story