روئی کی قیمتیں 7200 روپے من کی سطح پر پہنچ گئیں

اسپاٹ ریٹ 100 روپے اضافے کے ساتھ 6500 سے بڑھ کر 6600 روپے من ہوگیا۔

اسپاٹ ریٹ 100 روپے اضافے کے ساتھ 6500 سے بڑھ کر 6600 روپے من ہوگیا۔ فوٹو: فائل

روئی کے آفیشل اسپاٹ ریٹ جمعرات کو 100 روپے کے اضافے کے ساتھ 6 ہزار500 روپے سے بڑھ کر 6 ہزار600 روپے من ہوگئے۔

جبکہ ریڈی مارکیٹس میں روئی کے بھاؤ 5 ہزار900 روپے سے 7 ہزار 200 روپے فی من ریکارڈ کیے گئے۔ کراچی کاٹن ایسوسی ایشن کے مطابق ملک کے مختلف شہروں میں روئی کی 22 ہزار 318 گانٹھوں کے سودے 5 ہزار 900 روپے سے 7 ہزار 200 روپے فی من ہوئے، میرپورخاص کی روئی کی 1ہزار گانٹھوں کے سودے سب سے کم بھاؤ 5 ہزار 900 روپے فی من ریکارڈ کیے گئے۔




اسی طرح ٹنڈوآدم کی روئی کی 654 گانٹھوں کے سودے 5 ہزار 900 روپے سے 5 ہزار 950 روپے فی من رہے جبکہ میاں چنوں کی روئی کی 400 گانٹھوں کے ادھار کے سودے سب سے زیادہ بھاؤ 7 ہزار 200 روپے فی من پر بند ہوئے جبکہ خان پور اور رحیم یار خان کی روئی کی بالترتیب 3 ہزار اور 1 ہزار 400 گانٹھوں کے سودے 7 ہزار روپے فی من کے حساب سے ہوئے۔

دریں اثناء پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن کے سابق ایگزیکٹو ممبر احسان الحق نے بتایا کہ ملک بھر میں معیاری پھٹی کی آمد میں غیر معمولی کمی، سوتی دھاگے کے برآمدی آرڈر میں زبردست اضافے اور ایف بی آر کی جانب سے چند روز قبل سوتی دھاگے کی فروخت پر عائد کیا گیا 2 فیصد سیلز ٹیکس واپس لیے جانے کی اطلاعات کے بعد ملک بھر میں روئی کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔
Load Next Story