ہلال احمر نے تباہ فلیٹس اور دکانوں کے کوائف جمع کر لیے
اقرا سٹی اوررابعہ فلاور میں 52 فلیٹس اور51 دکانیں مکمل تباہ ہوچکی ہیں،کاشف
MADRID:
پاکستان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی(ہلال احمر) سندھ کے اہلکاروں نے سانحہ کراچی کے نتیجے میں ہونے والے نقصان کا اندازہ لگانے کے لیے کھنڈر بن جانے والے رہائشی فلیٹ اور دکانوں کے کوائف جمع کر لیے۔
تفصیلات کے مطابق3 مارچ کو ابوالحسن اصفہانی روڈ عباس ٹائون کے قریب واقع رہائشی اپارٹمنٹس اقرا سٹی اور رابعہ فلاور کی درمیانی سڑک پر کیے جانے والے ہولناک دھماکے کے نتیجے میں ہونے والے نقصان کا اندازہ لگانے کے لیے پاکستان ہلال احمر سندھ کے اہلکاروں نے اقرا سٹی اور رابعہ فلاور کا سروے کرتے ہوئے کھنڈر بن جانے والے رہائشی فلیٹ اور دکانوں کے کوائف جمع کر لیے۔
ہلال احمر کے نمائندے کاشف نے ایکسپریس سے گفتگو میں کہا کہ دھماکے کے نتیجے میں اقرا سٹی کے 28 فلیٹس اور رابعہ فلاور کے 24 فلیٹس مکمل طور پر تباہ ہو ئے ہیں جو کسی بھی طرح رہائش کے قابل نہیں ہیں ، جبکہ دھماکے میں اقرا سٹی کی27 اور رابعہ فلاور کی 24دکانیں تباہ ہوئی ہیں۔
انھوں نے بتایا کہ دھماکے کے نتیجے میں تباہ ہونے والے اقرا سٹی اور رابعہ فلاور تباہ شدہ بلاکس کے عقب میں واقع فلیٹس میں نسبتاً کم نقصان ہوا ہے ان فلیٹس میں کھڑکیوں کے شیشے اور دروازے ٹوٹے ہیں جبکہ متعدد فلیٹوں کی دیواروں میں دراڑیں پڑ گئیں ہیں انھوں نے بتایا کہ ہلال احمر نقصان کا اندازہ اس طرح لگاتی ہے کہ ایک فلیٹ میں کم از کم7 افراد موجود ہونگے اور اس فارمولے کے تحت متاثرہ افراد کی امداد کی جاتی ہے۔