الحمرا میں اسٹیج ڈراموں میں فلموں کے گانوں پر رائلٹی عائد
یکم مارچ سے31اکتوبر تک رائلٹی 5000اور نومبرسے فروری تک2500روپے ہوگی
الحمرا آرٹس کونسل میں پیش کیے جانیوالے اسٹیج ڈراموں میں گانوں پر عائد کر دی گئی جس کا اطلاق آئندہ ہفتے سے ہو گا۔
پاکستان فلم پروڈیوسرایسوسی ایشن اور اسٹیج ڈرامہ پروڈیوسر کا اجلاس ایگزیکٹو ڈائر یکٹر لاہور آرٹس کونسل الحمرا کیپٹن عطا محمد خان کی زیر صدارت الحمرا کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔ جس میں متفقہ طور پر یہ فیصلہ کیا گیا کہ یکم مارچ تا 31اکتوبر کے دورانیے میں الحمرا آرٹس کونسل میں پیش ہونیوالے اسٹیج ڈراموں میں گانوں کی رائلٹی 5000کے حساب سے جبکہ یکم نومبر تا فروری کے آخر تک کے ڈراموں یہ رائلٹی 2500روپے فی ڈرامہ(جو کہ 16دنوں پر مشتمل ہوتا ہے) ادا کی جائیگی جس کا اطلاق آئندہ ہفتے سے ہو گا۔
ایگزیکٹو ڈائر یکٹر لاہور آرٹس کونسل الحمرا کیپٹن عطا محمد خان نے اس حوالے سے کہا کہ اس فیصلے پر فوری عمل درآمد کروایا جائیگااور کسی قسم کی غیراخلاقی گانوں اور حرکات کی ہرگز اجازت نہیں دی جائیگی۔ اجلاس میں سید نور ، اعجاز کامران، شہزاد رفیق ، علی سعد ، عابد بھٹی ، صابر علی ، حسیب پاشا اور نیاز حسین لکھویرا نے شرکت کی۔