پابندی کے خلاف اپیل سلمان بٹ اور آصف کی قسمت کا فیصلہ آئندہ ماہ ہوگا

دونوں نےکھیلوں کی عالمی ثالثی عدالت میں آئی سی سی پابندی کیخلاف اپیل کررکھی ہیںجن کی سماعت ہوچکی تاہم فیصلہ آناباقی ہے

دونوں نے کھیلوں کی عالمی ثالثی عدالت میں آئی سی سی پابندی کے خلاف اپیل کررکھی ہیں جن کی سماعت ہوچکی تاہم فیصلہ آنا باقی ہے۔ فوٹو : فائل

اسپاٹ فکسنگ میں پابندی کے شکار ہونے والے سابق کپتان سلمان بٹ اور محمد آصف کی قسمت کا فیصلہ آئندہ ماہ ہوگا۔


دونوں نے کھیلوں کی عالمی ثالثی عدالت میں آئی سی سی پابندی کے خلاف اپیل کررکھی ہیں جن کی سماعت ہوچکی تاہم فیصلہ آنا باقی ہے۔ اس بارے میں سی اے ایس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ دو سابق کرکٹرز کی اپیل پر فیصلہ ایک ماہ کے اندر سنا دیا جائے گا۔

اس بارے میں سماعت فروری کے آغاز میں ہوئی تھی۔ سلمان بٹ اور محمد آصف دونوں ہی اپنے وکلا کے ہمراہ سماعت میں شریک ہوئے تھے۔ یاد رہے کہ دونوں پہلے ہی اس کیس میں جیل کی سزا بھگت چکے ہیں۔
Load Next Story