گورنر سندھ نے100 دیہات کیلیے گیس پروجیکٹ کا افتتاح کردیا
گورنر سندھ نے افتتاحی تختی کی نقاب کشائی کی۔
گورنر سندھ محمد زبیر نے ٹھٹھہ اور سجاول کے 100 سے زیادہ دیہات کو قدرتی گیس کی فراہمی کے پروجیکٹ کا افتتاح کر دیا۔
ٹھٹھہ اور سجاول کے 100 سے زیادہ دیہات کو قدرتی گیس کی فراہمی کے ابتدائی کاموں کی افتتاحی تقریب کے موقع پر محمد زبیر نے کہا کہ وفاقی حکومت اور ایس ایس جی سی تقریباً400 کلومیٹر نیٹ ورک پر مبنی متعدد دیہات کو گیس کی فراہمی کو اولین اہمیت دے رہے ہیں۔
گورنر سندھ نے افتتاحی تختی کی نقاب کشائی کی اور ٹھٹھہ، مکلی و سجاول کی 3 مختلف لوکیشنز میں گیس کی تقسیم کے منصوبوں کے ابتدائی کام کا افتتاح کیا جب کہ اے ایس جی ایم (ڈسٹری بیوشن نارتھ) سعید لاڑک نے بھی خطاب کیا۔
اس موقع پر وزیر مملکت نیشنل فوڈ سیکیورٹی اینڈ ریسرچ سید ایاز علی شاہ شیرازی اور ممبر صوبائی اسمبلی سید اعجاز علی شاہ شیرازی، شفقت شاہ شیرازی، کھیئلداس کوہستانی اور دیگر سیاسی سماجی شخصیات بھی موجود تھیں۔