پشاور سرکاری گاڑی پربم حملہ وانامیں 2 ڈرائیور قتل

سوات میں3 عسکریت پسند قیدی ہلاک، نوشہرہ میں پولیس پرفائرنگ، ایک زخمی

سوات میں3 عسکریت پسند قیدی ہلاک، نوشہرہ میں پولیس پرفائرنگ، ایک زخمی۔ فائل فوٹو

پشاورکے نواحی علاقے ناصر باغ میں محکمہ لائیو اسٹاک کی گاڑی پر ریموٹ کنٹرول بم حملہ کیا گیا جس سے گاڑی برساتی نالہ میں گرگئی تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، پولیس کے مطابق دھماکے میں ڈھائی کلو بارودی مواد استعمال کیاگیا ،واقعہ کے بعد علاقے میں سرچ آپریشن کرکے متعدد مشکوک افراد کو گرفتار کرلیاگیا ۔


جنوبی وزیرستان میں کباڑ سے لدے ہوئے ٹرکوں کے 2 ڈرائیوروں کو نامعلوم افراد نے قتل کر دیا، دونوں انگوراڈا سے وانا آرہے تھے ، این این آئی کے مطابق سوات میں سیکیورٹی فورسز کے زیرحراست 3 عسکریت پسند بیماری کے باعث ہلاک ہوگئے، مرنیوالوں میں سرفراز، الیاس ، اور برکت علی شامل ہیں، مینگورہ کے نواحی علاقہ گنبد میرہ اور منگلور میں سیکیورٹی فورسز کے سرچ آپریشن میں بھارتی تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا گیا، نوشہرہ کے علاقہ نظام پور میں پولیس چوکی پر راہزنوں کی فائرنگ ایک کانسٹیبل زخمی ہوگیا۔
Load Next Story