سانحہ کراچی کے متاثرین کیلیے دعائیں کی جائیںالطاف حسین
خواتین معاشرے کابنیادی جز وہیں،مردوں کے برابرحقوق دیے جائیں،یوم خواتین پرپیغام
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے اپیل کی ہے کہ نمازجمعہ کے اجتماعات میں سانحہ عباس ٹاؤن کے متاثرین کے لیے خصوصی دعائیں کی جائیں۔
ایک بیان میں الطاف حسین نے ملک بھرکے علمائے کرام سے اپیل کی ہے کہ سانحہ کراچی کے متاثرین کو تنہانہ چھوڑیں،ایم کیوایم متاثرین کامقدمہ لڑرہی ہے اورانصاف ملنے تک لڑتی رہے گی،انھوں نے کہاکہ سانحہ عباس ٹاؤن کے شہداکے لواحقین آج بھی اپنے پیاروں کویادکرکے بلک رہے ہیں۔
ایک اوربیان میں الطاف حسین نے پاکستان سمیت دنیابھر میں خواتین کو ''عالمی یوم خواتین''کی دلی مبارکباد پیش کی ہے اور کہا ہے کہ خواتین کو شامل کیے بغیر21ویں صدی میں کوئی بھی قوم ترقی کی منازل طے نہیںکرسکتی۔عالمی یوم خواتین کے موقع پر اپنے پیغام میں الطاف حسین نے کہا کہ خواتین معاشرے کا بنیادی جز وہیں اور ایم کیوایم چاہتی ہے کہ خواتین کو زندگی کے ہر شعبہ میں برابری کی بنیاد پر حقوق دیے جائیں۔