- خواتین کیخلاف جرائم کی رپورٹ، جنسی زیادتی کیسز میں پنجاب سرفہرست
- بےروزگاری کی وجہ سے ذہنی تناؤ، کیسے نمٹا جائے؟
- بھارت نے ٹیسٹ میں تاریخی ریکارڈ اپنے نام کر لیا
- اسٹیبلشمنٹ کی حمایت سے سیاست، اقتدار حاصل کرنے کی روایت ختم ہونا چاہیے، سعد رفیق
- ٹک ٹاک بنانے پر بھائی نے بہن کو قتل کردیا
- ٹریفک حادثے کی جگہ پر رقص کرنا برازیلین انفلوئنسر کو مہنگا پڑ گیا
- ہم قربانیوں اور تکالیف کے باوجود اپنی فتح تک لڑتے رہیں گے؛ عبوری سربراہ حزب اللہ
- 9 فروری واقعات؛ شوکت یوسفزئی سمیت 18 ملزمان عدم ثبوت کی بنا پر بری
- چیٹ جی پی ٹی کے سی ای او کی مستقبل سے متعلق حیران کُن پیشگوئی
- جعلی اکاؤنٹ کیس میں سلیم مانڈوی والا اور اعجاز ہارون سمیت تمام ملزمان بری
- بطور کپتان یقین رکھتا ہوں ٹیم پوری طرح متحد ہے، شان مسعود
- رواں سال کا دوسرا سورج گرہن؛ پاکستان میں مشاہدہ نہیں کیا جا سکے گا
- کراچی میں جرمن اسکول کی ایک لاکھ مربع گز زمین سے قبضہ ختم کروانے کا حکم
- پاکستانی نوجوانوں میں خودکشی موت کی چوتھی بڑی وجہ بن گئی
- جناح اسپتال: ینگ ڈاکٹرز کا جمعرات سے او پی ڈیز، وارڈز اور آپریشن کے بائیکاٹ کا اعلان
- سعودی عرب میں ہیروئن اسمگلنگ کے الزام میں پاکستانی کا سر قلم
- وزیر اعلی خیبرپختونخوا کی پنجاب پولیس کو وارننگ
- 8 سالہ بچی کی نایاب گلابی ٹڈے کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل
- لاہور میں پولیس مقابلے میں ایک اور انتہائی خطرناک ڈاکو ہلاک
- ہم نے احتجاج بند کردیا تو یہ لوگ عمران خان کو فوجی جیل میں ڈال دینگے،علیمہ خان
سیمی فائنل سے قبل افغانستان کے کپتان راشد خان کیلئے بری خبر
دبئی: جنوبی افریقا کیخلاف سیمی فائنل سے قبل افغانستان کرکٹ ٹیم کے کپتان کیلئے بری خبر سامنے آگئی۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے افغانستان کے کپتان راشد خان کو بنگلادیش کیخلاف سپر ایٹ راؤنڈ کے میچ کے دوران ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مرتکب قرار دے دیا۔
آئی سی سی کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ راشد خان نے بنگلہ دیش کے خلاف میچ کے دوران ضابطہ اخلاق کے لیول 1 کی خلاف ورزی کی جس پر انہیں سرزنش کے ساتھ ساتھ ایک ڈی میرٹ پوائنٹ دیا گیا ہے جس کے لیے یہ 24 ماہ کے عرصے میں یہ انکا پہلا جرم تھا۔
راشد خان آئی سی سی کے ضابطہ اخلاق کے آرٹیکل 2.9 کی خلاف ورزی کے مرتکب قرار پائے جس کا تعلق کسی کھلاڑی کے پاس یا اس کے قریب نامناسب یا خطرناک انداز میں گیند یا کرکٹ کا کوئی سامان پھینکنے سے ہے۔
یاد رہے کہ بنگلادیش کیخلاف میچ میں افغانستان کی اننگز کے آخری اوور میں راشد خان کی جانب سے کھیلے گئے ایک شاٹ پر ان کے بیٹنگ پارٹنر کریم جنت نے دوسرا رن لینے سے انکار کردیا تھا جس پر راشد خان نے غصے میں اپنا بیٹ انکی طرف زمین پر پھینک دیا تھا۔
راشد خان نے اپنا جرم قبول کرتے ہوئے ریفریز ایلیٹ پینل کے رچی رچرڈسن کی تجویز کردہ سزا کو قبول کر لیا۔ واضح رہے کہ لیول 1 کی خلاف ورزی پر کم سے کم سزا آفیشل سرزنش، کھلاڑی کی میچ فیس کا زیادہ سے زیادہ 50 فیصد جرمانہ اور ایک یا دو ڈیمیرٹ پوائنٹس ہوتے ہیں۔
افغانستان نے بنگلہ دیش کو شکست دے کر تاریخ میں پہلی بار ٹی 20 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں جگہ بنائی ہے۔ جمعرات کو صبح 5.30 بجے میں پہلے سیمی فائنل میں افغانستان کا مقابلہ جنوبی افریقہ سے ہوگا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔