- منحرف اراکین پارلیمنٹ کا ووٹ شمار نہ کرنے کے فیصلے کیخلاف اپیلوں کی سماعت شروع
- لاپتہ افراد کیس میں وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور طلب
- مریخ کی حیاتیاتی فضا مٹی تلے دبے ہونے کا انکشاف
- عمران خان کا ملٹری ٹرائل شروع بھی نہیں ہوا عدالت نے امتناع دیدیا، عظمیٰ بخاری
- کراچی میں 100 سے زائد وارداتوں میں ملوث ملزمان سمیت 9 ڈاکو گرفتار
- سوات میں گاڑی کھائی میں گرنے سے ایک شخص جاں بحق
- شادی کی تقریب میں گئے مہمان کے گھر میں لاکھوں کی چوری
- حکومت غیر ترقیاتی اخراجات کا بوجھ 50 فیصد کم کرے، لیاقت بلوچ
- کراچی؛ انٹرکا طالبعلم سمندر میں ڈوب کر جاں بحق، 10 گھنٹے بعد لاش برآمد
- پاکستان انگلینڈ ٹیسٹ سیریز؛ آن لائن ٹکٹ آج سے فروخت ہوں گے
- پاکستان نے اہلِ غزہ کیلیے الخدمت کے تعاون سے امداد کی دسویں کھیپ روانہ کردی
- ہر تین میں سے ایک بچہ بینائی کے مسائل کا شکار ہے
- راولپنڈی؛ ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث خاتون سمیت 3 رکنی دانی گینگ گرفتار
- الزام نہ دیجیے، ذمے داری لیجیے
- ممتاز مذہبی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک پاکستان پہنچ گئے
- حسن نصراللہ کی شہادت کے بعد بھی بیروت پر اسرائیلی حملے جاری؛ مزید 105 افراد شہید
- اڈیالہ جیل کے لاپتا ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ گھر پہنچ گئے
- طلبا کو منشیات فروخت کرنے والے 8 ملزمان گرفتار
- سپریم کورٹ نے پنجاب الیکشن ٹریبونلز پر لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیدیا
- پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ
حسن نصراللہ کی شہادت کے بعد لبنانی فوج نے اپنا پہلا بیان جاری کردیا
بیروت: لبنان کی فوج نے حزب اللہ کے سیکریٹری جنرل حسن نصراللہ کی اسرائیلی حملے میں شہادت کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال پر شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ امن و امان برقرار رکھیں اور کشیدگی کے اقدامات سے گریز کریں۔
خبرایجنسی انادولو کی رپورٹ کے مطابق لبنان کی فوج نے ایک بیان میں عوام سے مطالبہ کیا کہ ایسے کسی قدم سے گریز کریں جس کے نتیجے میں شہری امن میں خلل پڑسکتا ہے اور کہا کہ موجودہ حالات ملک کے لیے خطرناک اور نازک ہیں۔
بیان میں کہا گیا کہ اسرائیل دشمن ملک ہے جو تباہی پھیلانے کے اپنے منصوبے پر عمل پیرا ہے اور لبنان کے عوام میں دراڑ پیدا کرنے کی کوشش کر رہا ہے اور زور دیا کہ امن و امان برقرار رکھنے کے لیے تمام ضروری سیکیورٹی اقدامات کیے جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیل نے حسن نصراللہ کو کسطرح شہید کیا
خیال رہے کہ حزب اللہ کے سیکریٹری جنرل حسن نصراللہ کو بیروت کے مضافات میں ایک رہائشی عمارت پر اسرائیل کی بمباری سے شہید ہوگئے تھے جو گزشتہ کئی دہائیوں سے جاری حزب اللہ اور اسرائیل کی لڑائی کا بدترین موڈ ہے۔
لبنان کی وزارت صحت کے اعداد وشمار کے مطابق 8 اکتوبر 2023 سے اب تک اسرائیل کی بمباری اور فائرنگ سے لبنان کے ایک ہزار 673 شہری شہید ہوگئے ہیں، جن میں 194 خواتین اور 104 بچے شامل ہیں۔
وزارت صحت نے بتایا کہ اسرائیلی حملوں میں 8 ہزار 600 سے زائد لبنانی شہری زخمی ہوگئی ہیں۔
مزید پڑھیں: حسن نصر اللہ کون تھے؟ جنھوں نے تمام عمر اسرائیل کیخلاف مزاحمت میں گزاری
عالمی برادری پہلے ہی خبردار کرچکی ہے کہ اسرائیل کی جانب سے لبنان پر ہونے والے حملوں سے خطے میں جاری لڑائی مزید پھیلے گی اور پورا خطہ جنگ کی لپیٹ میں آجائے گا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔