- مسلم آبادی میں اضافے کے بیان پر بی جے پی رہنما کے تن بدن میں آگ لگ گئی
- رینالہ خورد؛ نوسربازوں نے شای کا جھانسہ دے کر گونگے بہرے محنت کش کو لوٹ لیا
- گوگل نے سابق ملازم کی خدمات بھاری ڈیل کے عوض دوبارہ حاصل کرلیں
- جعلی سفری دستاویزات پر سفر کرنے والا مسافر کراچی ایئرپورٹ سے گرفتار
- سوات؛ پولیس کی حراست سے قتل کے ملزم کے فرار پر دو سب انسپکٹرز سمیت تین اہلکار معطل
- اسٹاک ایکسچینج میں مندی، 100 انڈیکس 81 ہزار کی نفسیاتی حد پر پہنچ گیا
- معیشت میں ذرمبادلہ کی طلب بڑھنے سے انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی نسبت روپیہ کمزور
- خیبرپختونخوا کے اسمبلی اجلاس میں بار بار بجلی کی لوڈ شیڈنگ
- آرٹیکل 63 اے نظر ثانی اپیلوں پر سپریم کورٹ کی کارروائی کا تحریری حکم نامہ جاری
- آئی ایم ایف قرض پروگرام کی سخت شرائط، اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان
- اقوام متحدہ کے آفیشل یوٹیوب چینل پر شہباز شریف نے نیا ریکارڈ قائم کر دیا
- حکومت نے ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ کردیا
- اسماعیل ہنیہ کا بدلہ نہ لینے پر غزہ جنگ بندی کے امریکی وعدے جھوٹے نکلے؛ ایران
- 2اور3اکتوبرکی درمیانی شب سورج گرہن ہوگا، پاکستان میں دکھائی نہیں دے گا
- انڈیا چیمپئنز ٹرافی کیلئے پاکستان آئے گا؟ بھارتی بورڈ کا بیان آگیا
- لاہور؛ سڑک پر پڑنے والے شگاف میں کار جا گری، ٹریفک کی روانی شدید متاثر
- پنجاب کی جیلوں میں قیدیوں کو ہنرمند بنانے کیلیے مختلف صنعتی یونٹ لگائے جائیں گے
- عمران خان کا عدلیہ کے حق میں احتجاج شروع کرنے کا اعلان
- وزیراعلیٰ کے پی اور منظور پشتین کے درمیان ملاقات
- امریکا؛ نائب صدر کیلیے امیدواروں کے درمیان مباحثے کی تاریخ سامنے آگئی
کراچی میں پولیس مقابلوں میں ایک ڈاکو ہلاک، 8 زخمی
کراچی: پاک کالونی ، ڈاکس ، سہراب گوٹھ ، مدینہ کالونی اور گارڈن پولیس نے مبینہ مقابلوں کے بعد 8 زخمی سمیت 9 ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ اور دیگر مسروقہ سامان برآمد کر لیا ، پاک کالونی پولیس کے ہاتھوں گرفتار ڈاکو آپس میں بھائی ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق پاک کالونی پولیس نے بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب حسن اولیا ولیج لیاری ندی کے قریب سے مبینہ مقابلے کے بعد 2 ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔
ملزمان کی شناخت 26 سالہ اورنگ زیب ولد عبد الباقی اور 28 سالہ جہانزیب ولد عبد الباقی کے ناموں سے کی گئی ، ان سے 2 پستول بمعہ گولیاں ، 4 موبائل فون ، نقدی اور موٹرسائیکل برآمد کی گئی ، گرفتار ملزمان آپس میں سگے بھائی ہیں ، ملزمان گینگ وار سرغنہ حاجی ریاست اور حاجی عابد کے لئے کام کرتے ہیں اور اسٹریٹ کرائم ، بھتہ خوری ، قبضہ مافیا اور دیگر سنگین جرائم کی وارداتوں میں ملوث رہے ہیں۔
پاک کالونی پولیس نے بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب حسن اولیا ولیج کے ایم سی کٹ کے قریب مبینہ مقابلے میں ایک 26 سالہ ڈاکو کو ہلاک کر دیا جبکہ اس کا ساتھی پولیس پر فائرنگ کرتا ہوا فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔
ہلاک ڈاکو کے قبضے سے ، پستول بمعہ گولیاں ، موبائل فون ، نقدی اور منشیات برآمد کی گئی۔
ڈاکس پولیس نے بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب فشریز کالا پانی کے قریب سے مبینہ مقابلے کے بعد ایک زخمی سمیت 2 ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان کی شناخت 18 سالہ سمیر ولد جمال حسین اور حسین ولد عالم کے نام سے ہوئی۔
سہراب گوٹھ پولیس نے بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب سپرہائی وے گنا منڈی کے قریب سے مبینہ مقابلے کے بعد 2 ڈاکوؤں 23 سالہ محمد علی ولد غلام مصطفیٰ اور 22 سالہ چاہو ولد رحمان کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔ ملزمان سے ایک پستول بمعہ گولیاں ، موبائل فونز ، نقدی اور موٹرسائیکل برآمد کی گئی۔
مدینہ کالونی پولیس نے بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب بلدیہ این فور بس اسٹاپ وائٹ گولڈ میرج لان کے قریب سے مبینہ مقابلے کے بعد ایک ڈاکو 20 سالہ نعمان ولد سیف اللہ کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزم کا ایک ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ، گرفتار ملزم سے ایک پستول بمعہ گولیاں ، موبائل فون اور نقدی برآمد کی گئی۔
گارڈن پولیس نے بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب لیاری مرزا آدم خان روڈ دھوبی گھاٹ کشتی والی مسجد کے قریب سے مبینہ مقابلے کے بعد 2 ڈاکوؤں 24 سالہ محمد نعمان پتاسی عرف گوگی ولد محمد سیف اللہ اور 28 سالہ محمد احمد عرف وکی ولد محمد سلیم کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا جن سے پستول، گولیاں ، موبائل فونز ، نقدی اور موٹرسائیکل برآمد ہوئی۔ ملزمان کی فائرنگ سے پولیس موبائل کو بھی نقصان پہنچا ہے ۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔