- پشاور؛ پیٹرولیم ڈیلرز کی ہڑتال سے شہریوں کو مشکلات، کرایوں میں اضافہ
- پارٹی میں کوئی اختلاف نہیں، چھوٹی بات کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا جاتا ہے، علی امین گنڈاپور
- چیمپئیز ٹرافی 2025؛ افتتاحی اور فائنل میچ کس تاریخ کو ہوگا؟
- چہرے کے درجہ حرارت سے دائمی بیماریوں کا پتہ لگانا اب ممکن
- سال 2024-25 سیزن؛ کون سا اسٹیڈیم سب سے میچز کی میزبانی کرے گا؟
- میڈیٹرینین خوراک لمبی عمر کا باعث بن سکتی ہے
- ملک میں کچھ لوگ اب بھی آمریت کے حامی ہیں، بلاول بھٹو زرداری
- اسلام آباد سمیت پہاڑی علاقوں کے ندی نالوں میں طغیانی، اربن فلڈنگ کا خطرہ
- فواد چوہدری پر سفری پابندی؛ وزارت داخلہ کے نمائندے اسلام آباد ہائیکورٹ طلب
- وزن گھٹانے والی معروف ادویات بینائی کھوجانے کا سبب بننے لگیں
- کراچی میں مطلع جزوی ابر آلود، درجہ حرارت 36 ڈگری تک جانے کا امکان
- انسداد دہشتگردی عدالت نے علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کردئیے
- کراچی کے داخلی راستوں پر چیک پوسٹوں کا قیام شروع، نفری تعینات
- سال 2024-25 سیزن میں پاکستانی ٹیم کب اور کس ٹیم کیخلاف سیریز کھیلے گی؟ جانیے
- غزہ میں جنگ بندی معاہدہ 3 ہفتوں میں ہونے کا امکان
- کراچی؛ پولیس مقابلوں میں لیاری گینگ وار کارندے سمیت 3 ملزمان گرفتار
- وکٹری پریڈ؛ کھلاڑیوں کے استقبال کیلئے ممبئی کی سڑکوں پر ہجوم اُمڈ آیا
- نشان حیدر کیپٹن کرنل شیر خان کا 25واں یوم شہادت آج منایا جا رہا ہے
- لاہور؛ بھائی کے قاتل کی سزائے موت عمر قید میں تبدیل
- جمہوریت کا گلا گھونٹا، لوگوں کی آواز بند کی جارہی ہے، یاسمین راشد
امریکی فٹبال کمپلیکس کے عین درمیان زمین میں سوراخ نمودار ہوگیا
![[فائل-فوٹو]](https://c.express.pk/2024/06/2659502-massivesinkholeswallowssoccerfieldsatillinoispark-1719728940-249-640x480.jpg)
[فائل-فوٹو]
الینوائے: امریکا میں ریاست الینوائے کے ایک پارک میں فٹ بال کے میدان کے عین درمیان زمین میں سوراخ نمودار ہوگیا۔
امریکی میڈیا کے مطابق مقامی میڈیا میں گردش کررہی ایک ویڈیو میں وہ لمحہ دکھایا گیا جس میں آلٹن شہر کے گورڈن ایف مور کمیونٹی پارک میں فٹ بال کمپلیکس کے بیچ میں زمین دھنس گئی۔
آٓلٹن پارکس اینڈ ریکریشن کے ڈائریکٹر مائیکل ہینس نے مقامی خبروں کو بتایا کہ یہ سب ایک ہی وقت میں ہوا اور سب کچھ نیچے چلا گیا۔ ہمارا ایک لائٹ پول بھی جو درمیان میں موجود تھا، وہ بھی زمین کے اندر چلا گیا۔
حکام کا کہنا تھا کہ یہ سوراخ فٹبال کمپلیکس سے تقریباً 150 فٹ نیچے واقع کانوں کے منہدم ہونے کی وجہ سے نمودار ہوا۔
کمپنی کے ایک نمائندے نے میڈیا کو بتایا کہ متاثرہ علاقے کو سیل کر دیا گیا ہے اور مستقبل قریب تک عوام کی رسائی کو فی الحال روک دیا گیا ہے۔ مزید برآں تفتیش کار اور ماہرین کان کا معائنہ کررہے ہیں جبکہ مرمت کا بھی آغاز کردیا گیا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔