- میٹا کے زیر اہتمام ذمہ دارانہ مواد کی تخلیق کیلئے کراچی میں ایونٹ کاانعقاد
- اسلام آباد: سیکیورٹی خدشات کے باعث تحریک انصاف کے جلسے کی اجازت منسوخ
- 'عزم استحکام' پر تنقید پرتشویش، ڈیجیٹل دہشت گردی ریاستی اداروں کے خلاف سازش ہے، کورکمانڈرز کانفرنس
- نقیب اللہ قتل کیس کے گواہ ملزمان سے خوفزدہ، عدالت میں پیش نہیں ہوئے
- کراچی کے دو ٹاؤنز کے افسران کرپشن کے الزام میں تحقیقاتی اداروں کے ریڈار پر آگئے
- سوئی سدرن نے عدم ادائیگی پراسٹیل ملز کو گیس کی فراہمی منقطع کردی
- انٹرکے امتحانات کا دوسرا مرحلہ 8 جولائی سے شروع ہوگا
- این ڈی ایم اے کی پشاور اور پنجاب کے بڑے شہروں میں اربن فلڈنگ کی وارننگ
- شہزادہ ولیم کا برطانیہ کی سڑکوں پر الیکٹرک اسکوٹی پر مٹر گشت
- کراچی کے شہریوں کیلیے اچھی خبر، کے الیکٹرک نے بجلی سستی کردی
- تمام سہولتیں ہم خود خریدتے ہیں تو ٹیکس کے بدلے ہمیں کیا مل رہا ہے؟ تنخواہ دار طبقے کا احتجاج
- پیٹرولیم ڈیلرز کا ہڑتال فوری طور پر مؤخر کرنے کا اعلان
- ’تبدیلی‘ کے خواہشمند برطانیہ کے نامزد وزیراعظم کیئر اسٹارمر کون ہیں؟
- شہری نے اہلیہ سے جھگڑے اور مالی پریشانی کے سبب خودکشی کرلی
- ایف بی آر کی ڈیجیٹلائزیشن کے اخراجات ملینڈا گیٹس فاﺅنڈیشن نے اٹھائے، وفاقی وزیر
- کراچی: پی ٹی آئی رہنماوں پر ہنگامہ آرائی کی فرد جرم عائد
- انٹربینک میں ڈالر سستا، اوپن مارکیٹ میں نرخ بڑھ گئے
- بجلی مزید مہنگی، فی یونٹ 3 روپے 32 پیسے اضافہ
- اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود انڈیکس 80 ہزار پوائنٹس پر مستحکم
- پیپلزپارٹی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کر کے بلوچستان کا مسئلہ بھی اٹھائے گی، بلاول بھٹو
5 سابق نیوی افسران کی سزائے موت پر عملدرآمد روکنے کے حکم میں توسیع
![عدالت نے ہدایات لینے کی استدعا منظور کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی:فوٹو:فائل](https://c.express.pk/2024/07/2660099-islamabadhighcourtfile-1719816261-886-640x480.jpg)
عدالت نے ہدایات لینے کی استدعا منظور کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی:فوٹو:فائل
اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ نے کورٹ مارشل میں سزائے موت پانے والے 5 سابق نیوی افسران کی سزا پرعملدرآمد روکنے کے حکم میں آئندہ سماعت تک توسیع کردی۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس بابر ستار نے سزائے موت پانے والے سابق نیوی افسران کی درخواست پر سماعت کی۔ پاکستان نیوی کی جانب سے عدالت میں رپورٹ پیش کی گئی جس میں کہا گیا کہ کورٹ مارشل کی کارروائی شئیر نہیں کی جا سکتی۔
جسٹس بابر ستار نے پاک بحریہ کے نمائندے سے استفسار کیا کہ کیا آپ چاہتے ہیں میں فیصلہ کردوں؟ آپ کوئی وجوہات نہیں بتا رہے کہ سزائے موت کیوں دی گئی۔ یہ بتانا کہ سزائے موت کیوں دی گئی کوئی خفیہ معاملہ نہیں ہے۔ میرے سامنے ایک ہی سوال ہے کہ سزائے موت کیوں دی گئی وجوہات بتائی جائیں۔
مزید پڑھیں: اسلام آباد ہائیکورٹ نے نیوی کے پانچ سابق افسران کی سزائے موت پر عملدرآمد روک دیا
درخواست کے مطابق جنرل کورٹ مارشل میں سزائے موت سنائی گئی لیکن وکیل کی معاونت فراہم نہیں کی گئی۔ ملزمان سے شواہد اور کورٹ آف انکوائری کی دستاویزات بھی شئیر نہیں کی گئیں۔ ان دستاویزات تک رسائی کے بغیر سزائے موت کے خلاف اپیل دائر کی گئی جو مسترد ہوئی۔
پاک بحریہ کے نمائندے سے ہدایات لینے کے لیے وقت مانگ لیا۔ عدالت نے ہدایات لینے کے لیے استدعا منظور کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔ پاک بحریہ کے سابق افسران ارسلان نذیرستی، محمد حماد، محمد طاہر رشید، حماد احمد خان اور عرفان اللہ نے اپیلیں دائر کر رکھی ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔